حج 2025ء:پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کیلیے سہولت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اسلام آباد:حکومت نے حج 2025 کے لیے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو سہولت دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پاکستانی پاسپورٹس کی تجدید یا پراسیسنگ ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا تاکہ حج کے امیدواروں کو کوئی مشکلات پیش نہ آئیں۔
حکومت نے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اور تجدید کو ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عمل سے عازمین حج کیسہولیات اور ضرورتوں کا فوری طور پر خیال رکھا جا سکے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں عازمین حج کے لیے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو اور بریڈ فورڈ میں بھی قائم پاکستانی قونصل خانے بھی عازمین کے لیے یہ سہولت فراہم کریں گے تاکہ انہیں پاسپورٹ کے لیے پیشگی اپوائنٹمنٹ کی ضرورت نہ پڑے۔
علاوہ ازیں پہلی بار پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے والوں کے لیے خصوصی کلیئرنس سیل قائم کر دیا گیا ہے تاکہ ان کی درخواستوں کی پراسیسنگ تیز اور مؤثر طریقے سے کی جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ماہ صفر کا چاند کب نظر آئے گا سپارکو نے پیش گوئی کر دی
ترجمان سپارکو کے مطابق فلکیاتی پیمائشوں اور موجودہ مون سون صورتحال کے پیشِ نظر 25 جولائی 2025ء کی شام ہلال کے نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ ترجمان سپارکو کے مطابق یکم صفر 1447 ہجری 27 جولائی 2025ء کو متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپارکو نے ماہ صفر 1447 ہجری کی ممکنہ رویت ہلال کی پیش گوئی کر دی۔ سپارکو کے مطابق ماہِ صفر 1447 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 25 جولائی 2025ء کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 12 بج کر 11 منٹ پر ہو گی۔ ترجمان سپارکو کے مطابق 25 جولائی 2025ء کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 19 گھنٹے 31 منٹ ہوگی۔ سپارکو ترجمان کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان وقفہ 43 منٹ متوقع ہے۔
فلکیاتی پیمائشوں اور موجودہ مون سون صورتحال کے پیشِ نظر 25 جولائی 2025ء کی شام ہلال کے نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ ترجمان سپارکو کے مطابق یکم صفر 1447 ہجری 27 جولائی 2025ء کو متوقع ہے، چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔