کراچی:

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے برطانیہ میں اوور سیز پاکستانیوں کیلیے بڑا اعلان کردیا۔

برمنگھم کی جامع مسجد میں اوور سیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت برطانیہ بھر میں مراکز کھولے جائیں گے جن کے ذریعے سندھ میں بسنے والے افراد کو درپیش مسائل کے حل میں مدد فراہم کی جائے گی۔

گورنر سندھ نے اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریکارڈ زر مبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو نئی طاقت دی ہے اور ان کا آبائی وطن کی معیشت میں اہم کردار ہے۔ برطانیہ میں آباد پاکستانیوں نے وطن کی بہت خدمت کی میں انکی خدمت کیلیے حاضر ہوں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عام شہری برطانیہ میں اعلیٰ ترین سیاسی عہدوں پر پہنچے ہیں اور بس ڈرائیوروں کے بچوں نے رکن پارلیمنٹ بن کر مثالیں قائم کی ہیں۔

انہوں نے صادق خان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک عام شہری کا لندن میں تین بار مسلسل میئر بننا کمال ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ برطانیہ میں آباد پاکستانیوں نے وطن کی بہت خدمت کی ہے اور وہ ان کی خدمت کے لیے ہمیشہ حاضر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی پاکستان کے ایمبیسیڈر ہیں، انہیں قانون کی پاسداری کرنی چاہیے اور اپنی شناخت کو فخر بنانا چاہیے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے خبریں پھیلانے کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ مہذب معاشرے کی نشانی ہے اور نہ ہی اسلام اس کی اجازت دیتا ہے۔

گورنر سندھ نے برمنگھم کی جامع مسجد میں خطاب کے دوران اتحاد اور مثبت تشخص اجاگر کرنے پر زور دیا اور وطن کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اوور سیز پاکستانیوں برطانیہ میں گورنر سندھ انہوں نے کہا کہ وطن کی

پڑھیں:

کراچی، گورنر سندھ کا رام سوامی واقعے کا نوٹس، شہریوں پر فائرنگ کی مذمت

کراچی:

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رام سوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے قیمتی جان کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہریوں پر گارڈ کی فائرنگ کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف پولیس نے فوراً کارروائی کیوں نہیں کی؟

گورنر سندھ نے فوری قانونی کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاملات کو بگاڑنے کے بجائے افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، گورنر سندھ کا رام سوامی واقعے کا نوٹس، شہریوں پر فائرنگ کی مذمت
  • گورنر کی اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا
  • 47فیصد پاکستانیوں نے کبھی ٹرین کا سفر نہیں کیا، سروے میں انکشاف
  • جنوبی افریقا کیخلاف فتح سے پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند، ورلڈ کپ کیلیے امیدیں جاگ اٹھیں
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے سندھ پلگرم ویلفیئر آرگنائزیشن کا وفد ملاقات کررہاہے
  • پشاور ریڈیوپاکستان میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلیے کمیشن بنایا جائیگا،صوبائی وزیر
  • کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
  • سندھ میں نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع
  • سندھ حکومت نے نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی
  • کراچی میں ٹریفک چالان سے بچنے کیلیے کون سی گاڑی کِس رفتار پر چلانی چاہیے؟