پاکستان امریکی کمپنیوں کیلیے سرمایہ کاری کےپرکشش مواقع فراہم کرتا ہے‘ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے
شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔وزیر داخلہ نے پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے مسائل سنے اور ان کے تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، تمام اقتصادی اشاریے بہتر ہو گئے ہیں اور معیشت ٹیک آف کر رہی ہے۔انہوں نے امریکہ پاکستان بزنس کونسل کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی کیونکہ پاکستان سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری این او سی کے اجرا کو ہموار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کونسل کو ترجیحی بنیادوں پر خصوصی سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔وفد میں یو ایس چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر چارلس فری مین، یو ایس پاکستان بزنس کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور صدر ایسپرانزا جیلالیان، سینٹر فار گلوبل ریگولیٹری کوآپریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایبل ٹوور اور منیشا ویپا یو ایس پاکستان بزنس کونسل شامل تھے۔ اس موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ، تجارتی اتاشی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان بزنس کونسل میں سرمایہ کاری انہوں نے یو ایس
پڑھیں:
نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز
— فائل فوٹونیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کےلیے ایک اور سہولت متعارف کروادی۔
اب مخصوص یونین کونسل (یو سی) کے شہری اپنے گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروا سکیں گے۔
نادرا کے مطابق ابتدا میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصدر شہریوں کے لیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
نادرا کے مطابق ابتدائی مراحل میں یہ سہولت پنجاب کے تین اضلاع چکوال، جہلم اور ننکانہ صاحب میں فراہم کی گئی ہے۔
اب چکوال کی 71 یونین کونسلز، جہلم کی 44 یونین کونسلز اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ یہ سہولت بہت جلد مرحلہ وار پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔