عدالت عظمیٰ: بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلیے سماعت آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان کا 5 رکنی آئینی بینچ آج پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، دائود غزنوی اور اسلام آبا ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے معاملے پر دائر درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں 9 مئی کو شاہ فیصل تھانے میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، فہیم خان اور شاہنواز جدون سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔
اے ٹی سی نے 17 ملزمان پر مقدمے میں فرد جرم عائد کی تاہم کمرہ عدالت میں موجود ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔