Daily Ausaf:
2025-07-27@06:28:10 GMT

آذربائیجان جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے خوشخبری!

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی شہریوں کو بطور سیاح آذربائیجان جانے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔ دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد اس ملک کی خوبصورتی دیکھنے کیلیے جاتی ہے۔

آذربائیجان ثقافتی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور تاریخی مقامات کا مرکز ہے۔ اس کا دارالحکومت باکو خوبصورت شہر ہے جہاں جدید فن تعمیر تاریخی مقامات کے ساتھ گھل مل جاتا ہے۔

دورے کے دوران سیاح یونیسکو کی فہرسٹ میں موجود اولڈ سٹی (Icherisheher) اور مشہور فلیم ٹاورز دیکھ سکتے ہیں جبکہ کیسپین سی بلیوارڈ کے کنارے چہل قدمی سے لطف اندوز بھی ہو سکتے ہیں۔

آذربائیجان نے پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے شہریوں کو ای وزٹ ویزے جاری کرنے کیلیے ایک آن لائن سروس شروع کی ہے۔

ابتدائی طور پر یہ ملک سیاحوں کو وزٹ ویزا دو کیٹیگریز میں جاری کرتا ہے: اسٹینڈرڈ اور ارجنٹ

اسٹینڈرڈ کیٹیگری سنگل انٹری 30 دن کے ای وزٹ ویزا کی فیس 20 امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی 5,570 روپے بنتے ہیں جبکہ ارجنٹ ای وزٹ ویزا کی فیس 50 ڈاکر یعنی (13,925 پاکستانی روپے ہے۔

پاکستانی شہری ’آسان ویزا‘ سسٹم کے ذریعے تین مراحل کے ساتھ ای ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس سے منافع حاصل کرنے والے افراد کے لیے اہم خبر

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: وزٹ ویزا

پڑھیں:

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے 7 زائرین ٹریفک حادثے میں شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر سے عمرہ ادائیگی کیلیے 13 رکنی گروپ سعودی عرب گیا تھا، جن کی گاڑی کو حادثہ عرفات سے مدینہ جاتے وقت پیش آیا۔

حادثے میں 7 زائرین موقع پر جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے جنہیں سعودی عرب کے اسپتال میں طبی امداد کیلیے داخل کرادیا گیا ہے۔

بونیر میں موجود عمر باچا نے بتایا کہ زخمی اور مرنے والے ایک ہی خاندان کے اور کچھ پڑوسی ہیں۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حادثے میں 7 عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گورنر نے جاں بحق عمرہ زائرین کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا فری لانس ویزا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟
  • سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
  • 60 سال سے لاپتہ خاتون نے مِل جانے کے بعد عجیب خواہش کا اظہار کردیا
  • علاقائی استحکام برقرار رکھنے کی پاکستانی خواہش قابل تعریف ہے، ٹیمی بروس
  • چین اور یورپ اگلے 50 سالوں میں باہمی فائدے اور جیت کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں، چینی میڈیا
  • ناروے اسٹوڈنٹ ویزا اپلائی کرنا اب پہلے سے کہیں زیادہ آسان
  • پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری، عالمی ریٹنگ ایجنسی نے ایک درجہ بہتر کردیا
  • پاکستان سے امریکا جانے والوں کیلئے خوشخبری
  • امریکا جانے والے غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد
  • لیبیا کشتی حادثہ، مزید 2میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں