چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ سے شکست کا غصہ بھارت پر نکالنے کیلیے پاکستانی تیاریاں شروع ہوگئیں، گزشتہ روز دبئی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی، اس دوران توجہ خامیاں دور کرنے پر مرکوز رہی، فخرزمان کے متبادل امام الحق نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرلیا، وہ ممکنہ طور پر بابر اعظم کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔

دوسری جانب پیسر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کا کھلاڑیوں پر کوئی پریشر نہیں ہے،ٹیم بہترین کھیل پیش کر کے میچ کا نتیجہ اپنے نام کرے گی،اتوار کو دبئی میں موسم عمومی طور پر صاف رہے گا، البتہ رات اور پیر کی صبح کے دوران بعض شمالی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، کراچی میں نیوزی لینڈ کیخلاف 60 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اب ایونٹ کا سب سے بڑا اور ہائی وولٹیج مقابلہ اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

اگرچہ پاکستانی شائقین اس بات پر مایوس ہیں کہ وہ سنسنی خیز میچ اپنی سرزمین پر نہیں دیکھ سکیں گے تاہم دبئی میں موجود کرکٹ کے دیوانے خود کو خوش قسمت سمجھ رہے ہیں کہ فیورٹ کرکٹرز کو اپنے سامنے ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

دبئی میں حالیہ دنوں میں موسم ابر آلود رہا ،18 فروری کو بارش بھی ہوئی تھی، جس کے بعد شائقین کو یہ خدشہ لاحق ہوا کہ شاید موسم بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کو متاثر کرے لیکن خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔

متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات این سی ایم کے مطابق اتوار کو دبئی میں موسم عمومی طور پر صاف رہے گا، البتہ رات اور پیر کی صبح کے دوران بعض شمالی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے، دن کے وقت درجہ حرارت 33 جبکہ رات میں 20 ڈگری سینٹی گریڈرہے گا۔

چیمپئنز ٹرافی قوانین کے مطابق گروپ مرحلے میں کسی بھی میچ کیلیے ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا،البتہ سیمی فائنلز اور فائنل میں ایسا ہوگا۔بھارت نے اپنے پہلے گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر اچھا آغاز کیا، جبکہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی ٹیم پہلے ہی دبئی میں اپنا بیس قائم کر چکی جبکہ گرین شرٹس جمعرات کو کراچی سے دبئی پہنچے تھے، کھلاڑیوں نے گذشتہ روز پریکٹس کر کے خامیاں دور کرنے کی کوشش کی، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹیں آن لائن دستیاب ہوتے ہی چند منٹس میں فروخت ہوگئیں، جو خوش نصیب شائقین انھیں حاصل کر سکے وہ پہلے ہی میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم جانے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

دریں اثنا پاکستانی فاسٹ بولر حارث رئوف کا کہنا ہے کہ ہم بھارت سے مقابلے کو ایک عام کرکٹ میچ کی طرح کھیلیں گے اور کسی دبائو میں نہیں آئیں گے،دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹیم کا ماحول ریلیکس ہے، تمام کھلاڑی سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ میں مکمل فٹ ہوں اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 10 اوورز مکمل کیے تھے،حارث رئوف نے مزید کہا کہ پاکستان نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کو پہلے بھی 2 بار شکست دی، اس مرتبہ بھی جیت کے لیے بھرپور محنت کریں گے، کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

حارث رؤف نے کہا کہ فخر زمان اور صائم ایوب کی غیر موجودگی سے ٹیم کمبی نیشن متاثر ہوا ہے، البتہ ہمارے پاس کئی اچھے کھلاڑی موجود ہیں جو عمدہ پرفارم کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کریں گے میچ کی کہا کہ

پڑھیں:

’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 ستمبر 2025ء) پاکستان کی سکھ برادری کے رہنماؤں نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یاتریوں پر پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقامات پر حاضری پر عائد کردہ پابندی ختم کرے، جسے انہوں نے عالمی اصولوں اور اخلاقی اقدار کے خلاف قرار دیا۔

پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے نائب صدر مہیش سنگھ نے کہا کہ بھارت کی حالیہ پابندی، جو 12 ستمبر کو نافذ کی گئی اور جس میں سکیورٹی وجوہات کو جواز بنایا گیا، لاکھوں سکھ یاتریوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتی ہے۔

نئی دہلی نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یہ تنازع ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب دونوں ایٹمی طاقتیں مئی میںمیزائل حملوں اور اس سے پہلے کشمیر میں خونریز حملے کے بعد تعلقات محدود کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ویزے معطل ہیں اور سفارتی تعلقات کم درجے پر ہیں، تاہم امریکا کی ثالثی سے طے پانے والی دوطرفہ فائر بندی برقرار ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی سمیت تمام مذہبی زائرین کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

خاص طور پر کرتارپور صاحب، جو سکھوں کا دوسرا مقدس ترین مقام ہے، کے لیے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ یہ مقام پاکستانی پنجاب کے ضلع نارووال میں واقع ہے، جو حالیہ سیلاب سے متاثر ہوا تھا۔

گزشتہ ماہ بارشوں اور بھارتی ڈیموں سے پانی چھوڑے جانے کے باعث کرتارپور صاحب اور آس پاس کے علاقے زیر آب آ گئے تھے اور کرتاپور صاحب کے اندر پانی کی سطح 20 فٹ تک پہنچ گئی تھی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صفائی اور بحالی کے فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی اور یہ مقدس مقام ایک ہفتے کے اندر دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

پاکستانی اہلکار غلام محی الدین کے مطابق بھارت اگر پابندی اٹھا لے، تو اس سال کرتارپور میں بھارتی سکھ یاتریوں کی تعداد ریکارڈ سطح تک پہنچ سکتی ہے۔ حکومت رہائش اور کھانے پینے کے خصوصی انتظامات کر رہی ہے۔

اس بارے میں مہیش سنگھ نے کہا، ''پاکستانی حکومت نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ بھارتی یاتریوں کے لیے دروازے کھلے ہیں اور ویزے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔‘‘

ایک اور سکھ رہنما گیانی ہرپریت سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ اگر بھارت اورپاکستان آپس میں کرکٹ میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتریوں کو بھی پاکستان میں اپنے مذہبی مقامات پر جانے کی اجازت ہونا چاہیے۔

ادارت: مقبول ملک

متعلقہ مضامین

  • دبئی:پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زرآسان،بوٹم اورجنگل بے میں اشتراک
  • ’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘
  • دبئی: بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویر کشی سے گریز
  • ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے،اسحق ڈار
  • پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے لیے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلیے ہے، عطا تارڑ
  • مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار
  • ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار
  • ہماری ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملاکر غلط کیا: دبئی میں بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم پر تنقید
  • حماس کو عسکری اور سیاسی شکست نہیں دی جاسکتی: اسرائیلی آرمی چیف
  • نفرت کو شکست، پاک بھارت مقابلے میں بھارتی اور پاکستانی شائقین کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل