2025-11-09@18:54:31 GMT
تلاش کی گنتی: 122

«کرسکتی ہے اور»:

(نئی خبر)
    میونخ : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  زرداری  نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے ممالک کوجوڑنے کے لیے  پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے،کچھ ممالک امریکا ، چین مسابقتی صورتحال کافائدہ اٹھارہے ہیں ، پاکستان امریکا اور چین کے مابین فاصلے کم کرنے میں کا کردار ادا کرسکتا ہے، بھارت کے لیے چین کے حریف کے طورپر امریکی حمایت ہتھیاروں کی دوڑ کا سبب بن سکتی ہے ۔ جرمنی میں میونخ  سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ڈوئچے ویلے کو انٹر ویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کےآغاز میں پاکستان کے تاریخی کردار کو اجاگر  کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہمیں کسی کیمپ کا...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی آرامکو کی پاکستان کے ڈاؤن اسٹریم پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی معاہدے زیر غور ہیں۔سعودی عرب کے شہر العُلا میں کانفرنس کے موقع پر سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان سے سعودی عرب کو ہنرمند افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی وژن 2030 سے سیکھنے کے لیے پاکستان پُرعزم ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی شراکت داری طویل المدتی اور انتہائی مضبوط ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف وقت سے پہلے حاصل کر رہا ہے، سعودی عرب کی کامیابیوں سے پاکستان...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )موسمیاتی تبدیلی زراعت کے شعبے پر تیزی سے اثر انداز ہو رہی ہے، خوراک کے بحران سے بچنے اور مقامی اور قومی معیشتوں کو بچانے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ڈاکٹر عباس نے کہاکہ ہم موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو سمجھنے کے لیے اپنے پاوں گھسیٹ رہے ہیںجو مستقبل میں ہر صنعت چاہے زراعت، ٹیکسٹائل، یا کوئی اور شعبہ ہو کو شدید متاثر کرے گی موسمیاتی تبدیلی پر توجہ مرکوز کرنا وقت کی ضرورت ہے جو ہر شعبے کو تیزی سے تبدیل کر رہی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی...
    ایشیا میں رقبے، آبادی، وسائل اور بہت بڑی معیشت کے ساتھ ایک بڑی فوج رکھنے والے ملک کا وزیراعظم نریندرا مودی امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ یوں بیٹھا نظر آیا جیسے مٹی کھانے کے عادی بچے کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اسے گوشمالی کیلئے بٹھا دیا گیا ہو۔مظلوم کشمیریوں پر غرانے والا یوں بھیگی بلی بنا بیٹھا تھا کہ کاٹو تو بدن میں لہو نہیں۔ خدشہ تو یہ پیدا ہو چلا تھا کہ پاجامہ خراب نہ ہو جائے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے مشترکہ پریس کانفرنس اور مذاکرات سے قبل بھارتی وزیراعظم کو سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے سامنے بٹھا دیا جس نے انہیں باور کرا دیا کہ امریکی صدر سخت غصے میں ہیں بلکہ وہ غصے کے وہ ہیں جو...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب ہو گئیں  اور پاکستان نے اقوام متحدہ کے حکام  کیساتھ اہم شواہد کا تبادلہ کیا جبکہ دفاعی ماہرین نے  بھی ان سرگرمیوں پر خدشات کا اظہار کر دیا ہے ۔   تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کے منصوبے پر دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آئی ڈی ایز اورہتھیاروں کی نقل و حمل خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔بھارتی فوج کے منظم ہتھکنڈے بنیادی طور پر مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ججز کے اختیارات سے متعلق نوٹ میں لکھا ہے کہ 26 ویں ترمیم آئین کا حصہ ہے، اس پر آنکھیں اور کان بند نہیں کر سکتے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر نے 20 صفحات پر مشتمل نوٹ میں لکھا کہ قوانین کے آئینی ہونے یا نہ ہونےکا جائزہ صرف آئینی بینچ لے سکتا ہے، کسی ریگولر بینچ کے پاس آئینی تشریح کا اختیار نہیں۔ ذرائع کاکہنا تھا کہ اپنے نوٹ میں جسٹس محمد علی مظہر نے لکھا کہ آئینی بینچ نے درست طور پر دو رکنی بینچ کے حکم نامے واپس لیے، 26ویں ترمیم اس وقت آئین...
      لاہور، اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گا۔ اسلام آباد میں آج موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ مری، گلیات اور ان کے آس پاس کے علاقے سرد رہیں گے۔ کوئٹہ، زیارت، چاغی، نوشکی اور ژوب میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے، جبکہ سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم اور وزیرستان میں برفباری کا امکان ہے، اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ آزاد کشمیر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ کل اتوار...
    ایک حالیہ تحقیق میں ایک صحت مند عادت کا انکشاف ہوا ہے  جو دل کی تال کی خرابی کو کم کرنے اور خون کے جمنے کے نتیجے میں فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ محققین نے دل اور دماغ کی صحت کے مسائل کو روکنے میں زبانی حفظان صحت کی عادات، جیسے کہ دانتوں کی صفائی، برش کرنا اور دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جانا کے اثرات پر توجہ مرکوز کی۔ یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا سکول آف میڈیسن سے مطالعہ کے سرکردہ مصنف سووک سین کے مطابق منہ کی بیماریاں، جیسے دانتوں کی خرابی اور مسوڑھوں کی بیماری سے 2022 میں دنیا بھر میں 3.5 بلین افراد متاثر ہوئے تھے۔ سووک سین نے کہا کہ...
    پی ٹی آئی والے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، اگر ہمیں قائل کرتے ہیں تو انکی بات بھی مانی جا سکتی ہے: رانا ثنا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے تحریک انصاف کے دوست آج رات کا جب بھی ان کا دل کرے ہمارے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، اگر وہ ہمیں اپنی بات پر قائل کر لیتے ہیں تو ان کی بات بھی مانی جا سکتی ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی...
    بالی وڈ اداکار آر مادھون نے اپنے بیٹے ویدانت مادھون کو ایک خاص نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کی طرح لاپرواہ زندگی نہیں گزار سکتا کیونکہ اس پر لوگوں کی نظریں جمی رہتی ہیں۔ ویدانت مادھون ملائیشین اوپن میں پانچ مرتبہ گولڈ میڈل جیت چکے ہیں اور ڈینش، لیٹوین اور تھائی لینڈ اوپن میں بھی کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔ اپنی غیر معمولی کارکردگی کے باعث وہ بھارت میں تیراکی کے اُبھرتے ہوئے ستارے بن چکے ہیں۔ اداکار آر مادھون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی کامیابیوں پر بے حد فخر ہے، لیکن وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ وہ زمین سے جڑا رہے۔  مادھون نے اپنے بیٹے کو سمجھاتے ہوئے کہا:...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کامیاب پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز نیلامی قرض لینے کی لاگت میں کمی اور سرمایہ کاروں کی مضبوط مانگ کے ساتھ مارکیٹ کے اعتماد میں بہتری اور شرح میں کمی کے امکانات کا اشارہ ہے رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے اپنے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی میں 384.7 بلین روپے اکٹھے کیے جو 350 بلین روپے کے ہدف کو عبور کر گیا کل بولی 1,568 بلین روپے تک پہنچ گئی کم پیداوار قرض لینے کی لاگت میں کمی اور پاکستان کی قرضہ مارکیٹ اور مالیاتی پالیسیوں میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اشارہ دیتی ہے.(جاری ہے) انسائٹ سیکیورٹیز میں ایکویٹی سیلز کے سربراہ علی نجیب...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد میں کمی ”سمارٹ فون سب کے لیے“ کا اہم چیلنج ہے جس سے ڈیجیٹل تقسیم کو وسیع کرنے اور ملک بھر میں سماجی و اقتصادی ترقی کو روکنے کا خطرہ ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس میں امپلیمینٹیشن فنانشل لٹریسی کے سابق مینیجر اعتزاز حسین نے کہا کہ موبائل صارفین میں حالیہ کمی ملک کی ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کی کوششوں کو ایک اہم دھچکا ہے. انہوں نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کا”سمارٹ فون سب کے لیے“اقدام جس کا مقصد قابل رسائی اسمارٹ فون کی قسط کے منصوبوں کے ذریعے ڈیجیٹل شمولیت کو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی توانائی کی درآمدات پر پاکستان کے انحصار کو نمایاں طور پر کم کرنے، تجارتی توازن کو بہتر بنانے اور طویل مدتی اقتصادی استحکام کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے سسٹین ایبل پالیسی ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ ریسرچ فیلو احد نذیر نے کہا کہ پاکستان کے معاشی منظر نامے نے لچک، عزائم اور جاری چیلنجز کا ایک پیچیدہ تعامل پیش کیا ہے ملک کو توانائی کی درآمدات، خاص طور پر تیل اور مائع قدرتی گیس پر بھاری انحصار کی وجہ سے اہم رکاوٹوں کا سامنا ہے جو کافی تجارتی خسارے میں حصہ ڈالتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے...
    سابق بھارتی بلے باز منوج تواری نے انکشاف کیا ہے کہ آئی پی ایل کے دوران ایک میچ میں وسیم اکرم نے ان کے اور گوتم گمبھیر کے درمیان ہاتھا پائی ہونے سے روکی۔ منوج تواری اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے درمیان تلخ تعلقات کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے منوج تواری نے بتایا کہ ’جب ایک نیا کھلاڑی آتا ہے تو اس کی اخبار میں سرخیاں لگتی ہیں، عین ممکن ہے وہ اس وجہ سے مجھ سے ناراض ہوں۔ اگر امیرے پاس پی آر ٹیم ہوتی تو میں آج بھارت کا کپتان ہو سکتا تھا۔‘ انہوں نے مزید کہا ’ایک بار دونوں کے درمیان ایڈن گارڈنز میں میری...
    رہنما پی پی پی شرجیل انعام میمن---فائل فوٹو  سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پنک اور ای وی بسیں چل رہی ہیں، اس سال بڑی تعداد میں ای وی بسیں آ رہی ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں خواتین کے لیے پنک بسیں چل رہی ہیں۔اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمۂ ٹرانسپورٹ سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔اجلاس کے دوران شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کل کابینہ نے منظوری دی ہے، ہم مزید ای وی بسیں منگوا رہے ہیں، دو ڈپوز پر سول ایویشن سے تنازع حل کر لیا گیا ہے، کراچی میٹرو پولیٹن سٹی ہے، یوٹیلٹی کے کئی ادارے یہاں کام کرتے ہیں،...
    گوادر (نمائندہ جسارت) گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل نصیر احمد بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر علم و آگہی اور شعور کا دور ہے ، تعلیم کے بغیر ترقی ہوہی نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے طلباکو علم کی ہتھیار سے لیس ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج کے طلبا کالج میں اپنی حاضریاں یقینی بنائیں سرد علاقوں میں دس دن کی چٹھیاں ختم ہوچکی ہیں کالج درس وتدریس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے لیکِن چھٹیوں کے بعد اکثر طلباغیر حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر طلبا کو امتحانات میں بھیٹنے اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے...
    فلسطین : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود جاری اسرائیلی جارحیت یرغمالیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ زرائع کے مطابق  حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پاجانے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں آج  کم از کم 80 فلسطینی باشندے شہید اور  سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کے حملے جاری رہے تو یہ ان درجنوں اسرائیلی شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں جو  7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونےو الی جنگ کے بعد سے حماس کے پاس یرغمال ہیں۔ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے ٹیلی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے روم میں مغربی طاقتوں کے ساتھ ملاقات کے ایک دن بعد جنگ زدہ ملک شام کے بارے میں ایکس پر لکھا ہے، ''یورپی یونین بتدریج پابندیوں میں نرمی کر سکتی ہے، بشرطیکہ وہاں ٹھوس پیش رفت ہو۔‘‘ امریکہ اور یورپ شام میں صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد نئی قیادت کے ساتھ اچھے روابط قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قبل ازیں 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین نے شام کی خانہ جنگی کے دوران اسد حکومت اور شام کی معیشت پر وسیع تر پابندیاں عائد کی تھیں۔ دریں اثنا دمشق میں نئی عبوری حکومت بھی ملک پر...
    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں شدید دھند پڑ سکتی ہے ۔اور کل کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، استور منفی 12، گوپس، کالام ، سکردومنفی 09،بگروٹ ، ہنزہ منفی 06، قلات، گلگت منفی 05، کوئٹہ ، منفی 04، دیراور راولاکوٹ منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔...