2025-11-16@16:37:13 GMT
تلاش کی گنتی: 210
«ججز کے استعفے»:
(نئی خبر)
کوئٹہ : بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے ہوگا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسمبلی سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں محکمہ منصوبہ بندی و تر قیات اور محکمہ صحت سے متعلق سوالات دریافت اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔ اعلامیہ میں مینگوادر میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ خاندوں کے مالی امداد کی بابت توجہ دلاؤ نوٹس اور پشین سے منشیات تدارک سینٹر کے قیام کو یقینی بنانے سے متعلق قرار داد پیش کی جائے گی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ژوب کے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے این ایچ اے کے اقدامات سے متعلق اور ماہی گیروں کے لئے ماہی گیر کارڈ کی فراہمی سے...
— فائل فوٹو سید کوثر علی شاہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق سید کوثر علی شاہ نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو بھجوا دیا ہے۔سید کوثر علی شاہ کا نام پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کے لیے فہرست میں شامل تھا تاہم انہیں پی ٹی آئی کی رکنیت نہ چھوڑنے پر ایڈیشنل جج نامزد نہیں کیا گیا۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہمسپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختون خوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کی شق 39 اور 41 پرعمل درآمد سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا کے پیش نہ ہونے پر اظہارِ...
کراچی: مستعفی آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس کے بارے میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں، امریکا میں ٹی 20 ورلڈکپ میچز کے دوران فنڈز میں بے ضابطگیوں کی آڈٹ رپورٹ میں نشاندہی ہو چکی۔ ادھر بھارتی میڈیا ’’فیک نیوز‘‘ میں بازی لے گیا، ایلرڈائس کے استعفے کو پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی وینیوز کی تکمیل میں تاخیر سے جوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس نے گزشتہ دنوں عہدے سے استعفا دیا تھا، بھارتی میڈیا کی بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ برس امریکا میں ورلڈ کپ میچز کی تیاریوں کے لیے اخراجات میں بے ضابطگیاں ہوئی تھیں، جس پر آئی سی سی بورڈ ممبران نے تحفظات ظاہر...
پشاور: شہر اور اس کے قرب و جوار میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ پشاور شہر اور اس کے گردونواح میں آج دن بھر مطلع ابر آلود رہا اور وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوتی رہی جبکہ شہر میں تیز ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بعض علاقوں میں مزید بارش جبکہ پہاڑی مقامات پر برف باری کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف ہرزی حالوی نے سات اکتوبر کو حماس کی قیادت میں ہونے والے حملوں میں اسرائیلی فوج کی ناکامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق حالوی کے استعفے کا اطلاق چھ مارچ سے ہوگا۔ غزہ: نوے فلسطینی قیدی رہا غزہ کی تعمیر نو میں دہائیاں اور اربوں ڈالر درکار حالوی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ یہ فیصلہ ''ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب (اسرائیلی فوج) نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ہمارے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے۔‘‘ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق...
آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، متعدد رابطہ سڑکیں بند ہونے سے بالائی علاقوں کے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات جدت کی جانب گامزن، جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام وادی نیلم میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شدید برفباری سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ نیلم ویلی کے علاقے گریس، شونتر ویلی میں ایک ایک فٹ جبکہ کیل، جاگراں، لوات بالا میں 5 سے 8 انج اور پہاڑوں پر 4,4 فٹ برف پڑچکی ہے، علاقے میں متعدد رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں جس سے علاقہ مکینوں کو نقل...
حماس کی طرف سے رہائی پانے والی تین اسرائیلی یرغمالی خواتین کو تحائف کے بیگز بھی دیے گئے جس میں موجود اشیا پر عبرانی میڈیا سیخ پا ہوگیا۔ حماس نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں 28 سالہ یرغمال ایملی دماری، 24 سالہ رومی گونن اور 31 سالہ ڈورون اسٹین بریچر کو گاڑی کی کھڑکی سے حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے لوگو والے کاغذی تھیلے حوالے کیے جا رہے ہیں۔ ویڈیو میں تینوں خواتین مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، حماس کے کارکنوں نے ہر یرغمالی کو ایک، ایک تحفے کا بیگ پیش کیا۔ تینوں یرغمالی خواتین کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی اور وہ بے خوف نظر آئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس نے قید کے دوران اُن سے بہت اچھا سلوک...
اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر کے مستعفی ہونے پر اتحادیوں پر کھڑی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت ڈما ڈول ہونے لگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وزیر قومی سلامتی بین گویر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ وزیر قومی سلامتی بین گویر نے کابینہ اجلاس جنگ بندی معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے اس کے حق میں ووٹ دینے سے انکار کردیا تھا۔ بین گویر نے اسرائیلی جیلوں سے سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے اور مصر کے ساتھ غزہ کی جنوبی سرحد سے فوجیں ہٹانے کی مخالفت کی تھی۔ استعفیٰ سے قبل انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ ایک ایسی لاپرواہی ہے جو اسرائیل کی تمام کامیابیوں کو...
کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کچے کے علاقے تھانہ جنگن کی حدود گاؤں انور جاگیرانی میں جاگیرانی قبیلے کے 2 فریقین میں چلنے والی دیرینہ دشمنی پر تصادم ہو گیا، دورانِ تصادم دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر جدید اسلحے سے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے غلام سرور جاگیرانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ علاقہ نوگو ایریا ہونے کے باعث پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی، لاش وہیں پڑی ہویا تھی۔ دونوں فریقین مورچہ زن ہو گئے، وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا، فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پیدا ہو گیا، مزید خونریزی کا اندیشہ ہے۔
