ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کوثر علی شاہ مستعفی، استعفے میں عمران کے حق میں نعرہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
سید کوثر علی شاہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سید کوثر علی شاہ نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو بھجوا دیا ہے۔
سید کوثر علی شاہ کا نام پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کے لیے فہرست میں شامل تھا تاہم انہیں پی ٹی آئی کی رکنیت نہ چھوڑنے پر ایڈیشنل جج نامزد نہیں کیا گیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختون خوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کی شق 39 اور 41 پرعمل درآمد سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا کے پیش نہ ہونے پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔
سید کوثر علی شاہ نے اپنے استعفے میں بانیٔ پی ٹی آئی کے حق میں نعرہ بھی لکھ دیا ہے۔
انہوں نے استعفے میں لکھا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں مجھ سے امتیازی سلوک کیا گیا۔
استعفے میں سید کوثر علی شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ کمیشن میں کہا گیا دستاویزات میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت چھوڑنے کا حلف نامہ شامل نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سید کوثر علی شاہ خیبر پختون خوا ایڈووکیٹ جنرل استعفے میں
پڑھیں:
خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پی ٹی آئی کے 6، جے یو آئی، پی پی کے 2 اور ن لیگ کے ایک سینیٹر کا نوٹیفکیش جاری ہوا۔
روبینہ خالد، روبینہ ناز، اعظم خان سواتی، مولانا عطا الحق درویش، نور الحق قادری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
فیصل جاوید، مراد سعید، نیاز احمد مرزا محمد آفریدی طلحہ محمود کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نوٹی فکیشن کے بعد نومنتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے، نومنتخب سینیٹرز کی مدت اپریل 2030 کو ختم ہوگی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹرز کو آزاد قرار دیا گیا۔