2025-11-04@13:01:00 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 208				 
                «فرانزک آڈٹ»:
(نئی خبر)
	ڈیموکریٹس امیگریشن پالیسی تبدیل کیے جانے کے خلاف ڈٹ گئے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی 18 ریاستوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے شہریت کا پیدائشی حق منسوخ کیے جانے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدارتی حکم نامے کے خلاف ڈیموکریٹس نے بھی محاذ بنا لیا ہے۔ ڈیموکریٹس امیگریشن پالیسی تبدیل کیے جانے کے خلاف ڈٹ گئے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  بلومبرگ کے مطابق بھارت امریکا میں غیر قانونی رہائش پذیر 18 ہزار بھارتیوں کو واپس...
	پنجاب کی ۔پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پی ٹی آئی کی حکومت پنجاب کے دوران ضلع پاکپتن میں طالب علموں کے سرکاری اسکولوں میں داخلوں کا ریکارڈ مشکوک قرار دے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ رپورٹ کے مطابق آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی 2021 کی رپورٹ میں ضلع پاکپتن میں سرکاری سکولوں میں بوگس داخلوں کا انکشاف سامنے اگیا، عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے دوران ضلع پاکپتن میں سرکاری اسکولوں میں  58 فیصد  داخلہ کا  ریکارڈ نہ مل سکا۔ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے ضلع پاکپتن میں سرکاری اسکولوں کے داخلہ کا ریکارڈ کے لئے کئی مراسلے لکھے، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے بار بار ریکارڈ طلب کرنے کے باوجود ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا۔ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ضلع پاکپتن میں صرف 42 فیصد داخلوں کا...
	امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواںماہ عہدہ صدارت سنبھالنے والے ہیں ۔ ان کے بیانات اور انداز سے بالکل بھی نہیں لگتا کہ وہ 4سال کے وقفے کے بعد دوبارہ صدر بن رہے ہیں۔ اپنے گزشتہ دورکی طرح وہ ایک بارپھر جارحانہ عزائم کے ذریعے دنیا کو فکر مند کیے دے رہے ہیںاوراپنے نئے دور کی ڈور وہیں سے جوڑ رہے ہیں ،جہاں 2020ء میں منقطع ہوئی تھی۔ عالمی تنازع سے قطع نظر ٹرمپ نے اس بار جو نئے محاذ کھولے ہیں، ان میں کینیڈا، گرین لینڈ، پاناما نہر اور خلیج میکسیکو شامل ہیں۔ اس سے قبل ٹرمپ گرین لینڈ کو خریدنے کی خواہش کا اظہار کرتے آئے ہیں،تاہم اس بار وہ دھمکیوںپر اتر آئے ہیں۔ اپنے بیان میں...
	فائل فوٹو۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے محصولات سے متعلق کیسز کا فارنزک آڈٹ کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانے والےافسران کو سزا دی جائے گی۔وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے محصولات اور زیر التوا کیسز پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے کہا محصولات کے تمام کیسز کو جلد سے جلد نمٹانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، ٹیکس محصولات کے کیسز میں اچھی شہرت والے وکلاء کی خدمات لی جائیں۔ انھوں نے کہا ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں، الحمدللہ ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے محصولات سے...
	 کوئٹہ:  بلوچستان کے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں 13 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق  محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان میں 2مالی سال21-2023کے دوران خطیر رقم کی بے قاعدگی کا انکشاف ہوا ہے اور محکمے کی آڈٹ رپورٹ میں 2 برس میں 13ارب 34کروڑ روپے کے غیر مجاز اخراجات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رقم سے 12ارب11کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔  حکومتی ٹیکسوں کی مدمیں 52کروڑ روپے کی کم وصولی کی گئی اور مختلف مدات میں سرکاری خزانے سے 61کروڑ 92لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق محکمے نے مجموعی طور پر9کروڑ 50لاکھ...
	     بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے آڈٹ امور  کے بارے میں اہم ہدایات جاری کیں کہ آڈٹ کمیو نسٹ پارٹی آف چائنا  اور ریاستی نگرانی کے نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔ حالیہ برسوں میں، آڈٹ اداروں نے معیشت کی صحت مند ترقی کو فروغ دینے، قومی اقتصادی سلامتی کے تحفظ، پوشیدہ خطرات کو اجاگر کرنے، اور انسداد بدعنوانی اور بد انتظامی سے نمٹنے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے سفر پر اصلاحات اور اختراع کو مزید گہرا کرنا چاہیے، ایک مرکزی، متحد، جامع، مستند اور موثر آڈٹ نگرانی کے نظام کی تعمیر کے لیے...
	ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔  کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق   محسن نقوی نے کہا کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری...
	 بلوچستان کے محکمہ تعلیم کے زیر انتظام بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی 5 سالہ آڈٹ رپورٹ نے بورڈ میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کی نشاندہی کی ہے۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے حوالے سے آڈٹ رپورٹ تیار کرکے صوبائی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے جس میں بورڈ میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2022 کے دوران ضرورت کے برعکس کتابوں کی مشکوک پرنٹنگ سے قومی خزانے کو   11کروڑ  64 لاکھ کا نقصان پہنچا یا گیا،کاغذ اور دیگر  پرنٹنگ مٹیریل کی خریداری میں تقریباً 53کروڑ 80 لاکھ جب کہ وینڈرز کو غیر ضروری  رعایت دینے سے 23کروڑ 85 لاکھ...
