بلوچستان؛ محکمہ مواصلات میں 13 ارب سے زائد کی بے قاعدگی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان کے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں 13 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگی کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان میں 2مالی سال21-2023کے دوران خطیر رقم کی بے قاعدگی کا انکشاف ہوا ہے اور محکمے کی آڈٹ رپورٹ میں 2 برس میں 13ارب 34کروڑ روپے کے غیر مجاز اخراجات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس رقم سے 12ارب11کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ حکومتی ٹیکسوں کی مدمیں 52کروڑ روپے کی کم وصولی کی گئی اور مختلف مدات میں سرکاری خزانے سے 61کروڑ 92لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق محکمے نے مجموعی طور پر9کروڑ 50لاکھ روپے کی وصولی نہیں کی جب کہ آڈٹ آبزرویشنز کا محکمے کی جانب سے تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔
آڈٹ رپورٹ میں ذمے دار افراد کی نشاندہی اور ان کے خلاف کی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روپے کی
پڑھیں:
حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کے لیے شیڈول جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلیے شیڈول جاری کردیا۔ واجبات کی دوسری قسط میں عازمین کو 6لاکھ 50ہزار روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی ،واجبات کی وصولی تین نومبر سے لیکر پندرہ نومبر تک کی جائے گی ۔ وزارت مذہبی امورنے ہدایت کی ہے کہ عازمین نامزد بینکوں میں دوسری قسط جمع کروائیں گے۔