2025-11-04@20:40:16 GMT
تلاش کی گنتی: 319
«ن ہڑتال»:
(نئی خبر)
کراچی: سندھ کی جامعات میں کل بھی تدریسی عمل بندرہے گا، فپواسا نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق فپواسا کے فیصلے کے مطابق کل بروز بدھ کلاسز کا بائیکاٹ جاری رہے گا، جامعہ کراچی کی تمام کلاسز کل بھی نہیں ہونگی۔ جامعہ کراچی کےجنرل سیکریٹری انجمن اساتذہ ڈاکٹر معروف بن رؤف کاکہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے تمام اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ کہ کل 11:30 بجے سلور جوبلی گیٹ پر اپنی بھرپور شرکت کے ذریعہ ہونے والے مظاہرے کو کامیاب بنائیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جامعات میں تدریسی عمل معطل ہے، جس کی وجہ سے تمام کلاسز...
نئی دہلی — بھارتی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ کی سرحد پر واقع کھنوری اور شمبھو بارڈر پر تقریباً ایک سال سے چلنے والے کسانوں کے دھرنے اور 56 روز سے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کے مرن برت (تادمِ مرگ بھوک ہڑتال) کا معاملہ موضوع گفتگو بنا ہوا ہے۔ پنجاب اور ہریانہ کے کسان گزشتہ سال 13 فروری سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور کسانوں کی ایک تنظیم ’سمیوکت کسان مورچہ‘ (ایس کے ایم، غیر سیاسی) کے سربراہ جگجیت سنگھ ڈلیوال کھنوری میں گزشتہ سال 26 نومبر سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اس درمیان بارہا ان کی صحت خراب ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ڈلیوال کی صحت کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس نے گزشتہ دنوں...
جامعہ کراچی: فوٹو فائل بیوروکریٹ اور نان پی ایچ ڈی وائس چانسلر لانے کی کوششوں کے خلاف پیر کو تیسرے روز بھی سندھ بھر کی جامعات میں تدریسی عمل معطل رہا۔صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹر محسن علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کا جامعات کے وائس چانسلر کے معیار کو تبدیل کرنا جامعات کی خود مختاری اور ان کے معیار کو گرانے کے مترادف ہے، حکومت اپنے فیصلے کو واپس لے ورنہ احتجاج اور زیادہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح اساتذہ کی بھرتیوں پر پابندی اور انہیں کنٹیکچول کر دینا پیپلز پارٹی جیسی جمہوری جماعت کی تعلیم دشمن پالیسی ہے جسے خود اس کے اندر سے سپورٹ حاصل نہیں۔ بیوروکریٹ وائس چانسلر...
کراچی: فپواسا نے پیر اور منگل کو مزید دو روز کیلئے سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا۔ سندھ کی سرکاری جامعات کی اساتذہ تنظیموں اور صوبائی حکومت کے مابین بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ کی ایڈہاک پر تقرری کے معماملے پر تاحال ڈیڈ لاک موجود ہے جس کے بعد فپوآسا (فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن) سندھ چیپٹر نے پیر اور منگل کو مزید دو روز کے لیے سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سلسلے میں فپواسا کے سیکریٹری عبدالرحمن ننگراج نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ احتجاج حکومت کے فیصلوں کی...
بھارتی کسان فصلوں کیلئے ایم ایس پی پر قانونی گارنٹی کی مانگ کر رہے ہیں، بزرگ کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کی تامرگ بھوک ہڑتال آج 55ویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مودی حکومت 14 فروری کو چنڈی گڑھ میں پنجاب کے احتجاجی کسانوں کے ساتھ بات چیت کرے گی جس میں کسانوں کے مختلف مطالبات کو لے کر مذاکرات ہونگے۔ مودی حکومت کے سینیئر افسر نے میڈیا کو یہ جانکاری دی۔ بھارتی کسان فصلوں کے لئے ایم ایس پی پر قانونی گارنٹی کی مانگ کر رہے ہیں۔ مجوزہ میٹنگ کے اعلان کے بعد بزرگ کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال طبی امداد لینے پر بھی راضی ہوگئے ہیں۔ ڈلیوال کی تامرگ بھوک ہڑتال آج 55ویں دن میں...
کوئٹہ:بلوچستان میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال اس وقت 5 ویں روزمیں داخل ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے صوبے بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈیز مکمل طور بند ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق او پی ڈیز کے بند ہوجانے سے مریضوں کی حالت دن بدن تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔اس حوالے سے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کی وجہ سے صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں نان ایمرجنسی آپریشن تھیٹرز سروسز بھی یکسر معطل ہوچکی ہے۔ مذکورہ ہڑتال کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹر سروسز کی بندش نے ہر طرح کے مریضوں کو مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرینڈ...
صوبائی وزیر صحت کے مطابق اسپتالوں کی بندش میں ملوث پیرا میڈیکس اور فارماسسٹ کیخلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے 29 ڈاکٹروں اور فارماسسٹ کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے غیر قانونی ہڑتال اور اسپتالوں کی بندش میں ملوث ڈاکٹروں، پیرا میڈیکس اور فارماسسٹ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے اعلان کیا کہ ہڑتالی ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ان کے مطابق 29 ڈاکٹروں اور فارماسسٹ کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ اسپتالوں کی زبردستی بندش میں ملوث ڈاکٹروں، فارماسسٹوں، اور پیرا میڈیکس کو ملازمت سے معطل کرنے...
کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے 18 جنوری کو بڑے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو وارننگ دی کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو دوبارہ ملک گیر تحریک شروع کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست پنجاب میں کسانوں کی جانب سے مختلف مانگوں کی حمایت میں مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے۔ کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کی بھوک ہڑتال کو 50 دن مکمل ہوگئے اور ان کی حالت نازک ہو چکی ہے۔ کسان لیڈروں کا کہنا ہے کہ اب انہیں پانی پینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ ڈلیوال کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق ان کی صحت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔ کسان لیڈر ابھیمنیو کوہاڑ نے منگل کو اعلان کیا کہ...
فپواسا رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پیر کو اساتذہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، جس میں ہزاروں اساتذہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کا گھیراؤ اور وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ بھی کیا جا سکتا ہے، جس میں ہمارے ساتھ طلبہ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کی سرکاری جامعات کی اساتذہ تنظیموں نے بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے اور اساتذہ کی مستقل تقرریوں کو روکے جانے کے حکومتِ سندھ کے فیصلوں کے خلاف جمعرات اور جمعہ کو پورے صوبے کی پبلک سیکٹر جامعات بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے جامعہ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا...
کراچی: سندھ کی سرکاری جامعات کی اساتذہ تنظیموں نے بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے اور اساتذہ کی مستقل تقرریوں کو روکے جانے کے حکومت سندھ کے فیصلوں کے خلاف جمعرات اور جمعہ کو پورے صوبے کی پبلک سیکٹر جامعات بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے جامعہ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دونوں دن سندھ کی پبلک سیکٹر جامعات میں صوبائی حکومت کے مذکورہ فیصلوں کے خلاف ہڑتال اور تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے، پیر کو اساتذہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس میں ہزاروں اساتذہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کا گھیراؤ اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب...
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں آئے روزہڑتال شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے مسافر ٹرانسپورٹرزپریشان اوربیزارہوگئے ہیں حکومت دفعہ 144 کا اعلان تو کرتے ہیں مگر نہ عوام کو امن دے سکتی ہے نہ روزگار اورنہ ہی اپنے دفعہ 144پر عمل کرواسکتی ہے ۔ سوراب میں ہزاروں مسافروں جس میں مریض وضعیف مردخواتین اوربچے شامل تھے کو مین روڈ پر کھلے آسمان تلے جہاں نہ ہوٹل تھے نہ کوئی سایہ 50 گھنٹے روکنا ظلم وزیادتی اورناانصافی ہے ۔مطالبات ومسائل کے حل کیلئے لاتعلق مجبورافرادکو روکنا دانشمندی نہیں ۔جماعت اسلامی قوم کو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نکال سکتی ہے جذباتی نعرے کرنے والے عوام کی جذبات سے ناجائز فائدہ اُٹھارہی ہے اور سیاسی ذاتی...
—فائل فوٹو کوئٹہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور نان ایمرجنسی سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گرینڈہیلتھ الائنس کا احتجاج اپنے ہی رہنماؤں کی گرفتاری اور مقدمات کے خلاف ہو رہا ہے۔ کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال آج بھی جاری کوئٹہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں 3 گھنٹے کی علامتی ہڑتال جاری ہے۔ ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز جاری رکھی جائیں گی۔ ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات...
گوادر (نمائندہ جسارت ) گوادر شہر میں آل پارٹیز گوادر کی جانب سے دی گئی کال پر اتوار کے روز شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ آل پارٹیز گوادر گزشتہ 28 دنوں سے گوادر کے مسائل کے حل کے لیے میرین ڈرائیو پر دھرنا دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور لیویز فورس کے ہمراہ آل پارٹیز کے کنوینر اور نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ہوت عبدالغفور کے ڈیرے کا محاصرہ کیا اور کارروائی کی۔ اس واقعے کے بعد آل پارٹیز نے اتوار کے روز شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی جس کی بنا پر شہر بھر میں مکمل کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں اور گوادر شہر میں دکانیں بند رہی اور ٹریفک کی روانی حسبِ معمول...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہندو کونسل کی جانب سے دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کی مخالفت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ احتجاجی بھوک ہڑتال کی قیادت سندھ ہندو کونسل کے چیئرمین سورج کوہستانی، صدر مہیش کمار جیرانی، جنرل سیکرٹری واشدیو مولچندانی، وائس چیئرمین درگا دیوی راجپوت اور خزانچی ویرو مل ٹھاکر نے کی جبکہ حیدرآباد سول سوسائٹی کے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کی لیڈیز ونگ کی رہنما افروز شورو نے بھی شرکت کی۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ دریائے سندھ سندھ کے لوگوں کی زندگی ہے، اور دریائے سندھ سے6 نہریں نکالنا سندھ کے عوام کو موت دینے کے مترادف ہے۔ جب...
سرکاری ڈاکٹرز کیجانب سے بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات سرانجام نہ دینے کے باعث غریب عوام اور مریضوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے. اسلام ٹائمز۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے بلوچستان کے ہسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے فیصلے کے خلاف ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال تاحال جاری ہے۔ سرکاری ڈاکٹرز کی جانب سے بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں خدمات سرانجام نہ دینے کے باعث غریب عوام اور مریضوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس حکومت کے اس اقدام کو ہسپتالوں کی نجکاری قرار دے رہی ہے۔ دوسری...
— فائل فوٹو بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال جاری ہے۔ کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی علامتی ہڑتال ڈیڑھ ماہ سے جاریبلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔ اسپتالوں کی او پی ڈیز میں یہ علامتی ہڑتال صبح 8 بجے سے11 بجے تک کی جا رہی ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اس ضمن میں مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
— فائل فوٹو بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔ہڑتال کے باعث صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بلوچستان: اسپتالوں کی او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال کو 4 ہفتے مکملبلوچستان کے اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال 4 ہفتوں سے جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اس ضمن میں مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک اوپی ڈیز میں علامتی ہڑتال جاری رہےگی۔
کنری (جسارت نیوز) سامارو میں سندھو دریا سے متنازع کینال نکالنے اور سندھ کی زمینوں کی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف سامارو میں شہریوں اور تاجروں نے اپنی دکانیں بند کر کے شٹر بند ہڑتال کی، ریلی نکال کر احتجاج کر کے دھرنا دیا۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی رہنما پیر حماد جان سرھندی کی رہنمائی میں تاجر برادری و روٹری کلب کے گورنر سندھ بلوچستان شکیل احمد قائمخانی، سماجی رہنما بابر خان خاصخیلی، تحریک انصاف کے ڈویژنل رہنما خان اکبر پلی، یوسی چیئرمین وقار ذوالفقار خاصخیلی، بابا جان سرھندی، ضلع کونسل ممبر پیر امجد جمال خان بھرگڑی اور دیگر نے شہید پیر جواد جان پیٹرول پمپ سے ٹریکٹر ٹرالیوں، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر ریلی نکال کر پریس...
وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین نے گذشتہ ماہ سے پینشن کی عدم ادائیگی اور 80 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں انجمن اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کے عہدیداران نے بھی شرکت کی اور موجودہ اساتذہ کی تنخواہوں اور ہاؤس سیلنگ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا، ریٹائرڈ ملازمین میں سے 5 ملازمین انتقال کرچکے ہیں اور ان کے اہل خانہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کی کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کہا کہ یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری وفاقی محتسب کی عدالت میں قبول...
