2025-12-01@17:39:46 GMT
تلاش کی گنتی: 409

«ایس پی وی 21»:

(نئی خبر)
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا پلیئرز ڈرافٹ آج ہو گا، ایونٹ کی 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کا ڈرافٹ آج حضوری باغ لاہور میں ہوگا، تمام 6 فرنچائززپلاٹینم، ڈائمنڈ ،گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلی منٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے ڈارفٹ کے لیے دنیا بھر سے معروف کرکٹرز نے رجسٹریشن کرا رکھی ہے ۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، مارک چیپ مین ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ،میتھیو شارٹ ، شان ایبٹ جبکہ انگلینڈ کے جیسن روئے ، ایلکس ہیلز، زیک کرولی، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان...
    کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ لاس اینجلس میں جنگل کی آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔ تو وہیں سوشل میڈیا پر بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ امریکی شہر میں سازش کے تحت آگ بھڑکائی گئی ہے۔ وہیں اب اس آگ کے حوالے سے ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی آج سے 20 سال قبل سپمسن نے کردی تھی۔ سپمسن کے چاہنے والوں کا دعویٰ ہے مذکورہ کارٹون سیریز کے ایک پرانے ایپیسوڈ میں کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ لگنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ ایک TikTok صارف کو ایک ایسا ایپی سوڈ ملا جسے دیکھ کر یوں لگا کہ یہ لاس اینجلس جیسی آگ ہے۔ صارف کی...
    عوامی انتخاب پر وینزویلا کے صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شیطانی مداخلتوں اور یکطرفہ و غیر قانونی پابندیوں کیخلاف کاراکاس کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو کو عوامی انتخاب و حلف برداری پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں وینزویلا کے صدر کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسمعيل بقائی نے تاکید کی کہ ہم ایران و وینزویلا، دونوں اقوام کی خیر و صلاح کے لئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی توسيع کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شیطانی مداخلتوں اور...
    نیویارک(نیوزڈیسک)لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہوگئے اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں تقریباً 12 ہزار گھر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ آگ کی شدت اتنی ہے کہ اس کو مکمل طور پر تاحال نہیں بجھایا جا سکا۔ اس آگ کی لپیٹ میں عام امریکیوں سمیت ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ وہیں لاس اینجلس میں لگنے والی بھیانک آگ کے بارے میں معروف ماہر نجومی ایتھوس سالومی جنہیں موجودہ دور کا ’نوسٹراڈیمس‘ کہا جاتا ہے نے حیران کن طور پر دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے ہی کردی تھی۔ ڈیلی...
    ایچ ایم پی وی انسانی معاشرے میں  موجود ایک عام وائرس ہے،چین کی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین میں نام نہاد “نا معلوم وائرس” کی تردید کرتے ہوئے  کہا کہ   ایچ ایم پی وی انسانی معاشرے میں 60 سال سے زیادہ عرصے سے موجود ہے اور یہ ایک عام وائرس ہے جو اوپری سانس کی نالی کے انفیکشن کا سبب بنتا ہے۔ جمعہ کے روز ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گو جیاکھون نے کہا کہ سردیوں کا موسم شمالی نصف کرہ میں سانس کی متعدی بیماریوں کے زیادہ واقعات کا موسم  ہوتا ہے اور انفلوئنزا وائرس...
    بیجنگ:چین میں حالیہ دنوں میں ہیومن میٹا نمونیا وائرس (ایچ ایم پی وی) کے کیسز میں اضافے کے بعد عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ یہ وائرس عام طور پر زکام یا فلو جیسی علامات پیدا کرتا ہے، جن میں کھانسی، بخار، ناک کا بند ہونا اور سانس میں دشواری شامل ہیں۔ ایچ ایم پی وی سردیوں کے موسم میں زیادہ فعال ہوتا ہے اور متاثرہ شخص کے چھینکنے، کھانسنے یا قریبی رابطے سے دوسرے افراد میں منتقل ہو سکتا ہے۔ چین کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ایچ ایم پی وی کے کیسز خاص طور پر 14 سال سے کم عمر بچوں میں زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں، تاہم انہوں نے اس بات کی تردید کی ہے...
    چین سے پھیلنے والا ایچ ایم پی وی (ہیومن میٹا نیو موویروس) وائرس اب دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پھیلنے لگا ہے، جس میں ہندوستان، ملیشیا، قزاقستان، برطانیہ، امریکہ، یونان اور سنگاپور شامل ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق اس وائرس کا زیادہ تر شکار بچے بن رہے ہیں، جس پر ماہرین طب نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ ایم پی وی عام طور پر زیادہ خطرناک نہیں ہوتا اور اس سے سنگین بیماریوں کا امکان کم ہوتا ہے، تاہم اس کے پھیلاؤ کو روکنا ضروری ہے، خاص طور پر کمزور قوت مدافعت والے افراد کے لیے۔ رپورٹس کے مطابق اس وائرس کے متاثرین میں زیادہ تر پانچ سال سے کم عمر کے...
    اسلام آباد: پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی اور خلل کے باعث انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر اور غیر ملکی زرمبادلہ کو نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔  ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل کے دوران ملک بھر میں وی پی این کا استعمال کئی گنا بڑھا، وی پی این کے استعمال نے انٹرنیٹ کی مزید سست روی میں کردار ادا کیا ہے، وی پی این کا بڑھتا استعمال پاکستان کے انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر پر دباوٴ ڈال رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ میں خلل کے دوران پاکستان میں وی پی این کا استعمال کئی گنا بڑھا ہے، وی پی این کے استعمال نے انٹرنیٹ کی مزید سست روی...