ایچ ایم پی وی انسانی معاشرے میں موجود ایک عام وائرس ہے،چین کی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ایچ ایم پی وی انسانی معاشرے میں موجود ایک عام وائرس ہے،چین کی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ :
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین میں نام نہاد “نا معلوم وائرس” کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ایم پی وی انسانی معاشرے میں 60 سال سے زیادہ عرصے سے موجود ہے اور یہ ایک عام وائرس ہے جو اوپری سانس کی نالی کے انفیکشن کا سبب بنتا ہے۔
جمعہ کے روز ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گو جیاکھون نے کہا کہ سردیوں کا موسم شمالی نصف کرہ میں سانس کی متعدی بیماریوں کے زیادہ واقعات کا موسم ہوتا ہے اور انفلوئنزا وائرس عام جراثیموں میں سے ایک ہے۔
ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ اس وقت چین میں سانس کی متعدی بیماریوں کی وبا کا پیمانہ اور شدت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کم ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سود سنگل ڈیجٹ کی جائے،صدر کاٹی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کے اعلان پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افراطِ زر اس وقت 3 فیصد کی کم ترشرح ین سطح پر موجود ہے جس سے پالیسی ریٹ میں کمی کی گنجائش موجود تھی۔ صدر کاٹی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کا مستقل مطالبہ رہا ہے کہ شرح سود میں نمایاں کمی کر کے اسے سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے، تاکہ صنعتی شعبے کو ریلیف فراہم ہو۔