2025-11-04@13:35:16 GMT
تلاش کی گنتی: 402

«بنیادی تنخواہ»:

(نئی خبر)
    سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول کی تنخواہ میں 3 فیصد اضافہ ہو گیا ۔ رواں سال کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیے جانے والے اضافے کے تحت معزول صدر یون سک یول کی تنخواہ اب ایک لاکھ 79ہزار ڈالر ہوجائے گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق پارلیمان میں کیے گئے مواخذے کے تحت صدر یون عہدے پر برقرار تو ہیں لیکن آئینی عدالت کا فیصلہ آنے تک انہیں اختیارات حاصل نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ 3 دسمبر کو مختصر مدت کے لیے مارشل لا لگانے پر صدر یون کے مواخذے کے بعد آئینی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)مدارس دینیہ کا فیضان تا روزقیامت جاری رہے گا۔ مدارس و اسلام کے بدخواہ دنیا و آخرت میں رسوا ہونگے۔ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں دینی مدارس کا نمایاں کردار ہے۔ دینی مدارس حق کی اس معراج پر کھڑے ہیں جہاں دنیا کا باطل اپنی پوری قوت کیساتھ مدمقابل ہے۔ بخاری شریف قرآن کریم کے بعد سب سے بڑی معتبر کتاب ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملک کے نامور عالم دین شیخ الحدیث مولانا شیخ محمد ادریس، سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید، مولانا سلمان الحق حقانی، جمعیت علماء سلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان،مولانا عظیم اللہ عثمان،آفاق خان نے جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں 40 ویں سالانہ جلسہ دستار فضیلت و 17 ویں تقریب ختم بخاری سے...