مدارس و اسلام کے بدخواہ دنیا و آخرت میں رسوا ہوںگے‘علما
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مدارس دینیہ کا فیضان تا روزقیامت جاری رہے گا۔ مدارس و اسلام کے بدخواہ دنیا و آخرت میں رسوا ہونگے۔ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں دینی مدارس کا نمایاں کردار ہے۔ دینی مدارس حق کی اس معراج پر کھڑے ہیں جہاں دنیا کا باطل اپنی پوری قوت کیساتھ مدمقابل ہے۔ بخاری شریف قرآن کریم کے بعد سب سے بڑی معتبر کتاب ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملک کے نامور عالم دین شیخ الحدیث مولانا شیخ محمد ادریس، سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید، مولانا سلمان الحق حقانی، جمعیت علماء سلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان،مولانا عظیم اللہ عثمان،آفاق خان نے جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں 40 ویں سالانہ جلسہ دستار فضیلت و 17 ویں تقریب ختم بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آخری حدیث کا درس ممتاز عالم دین، جامعہ نعمانیہ چارسدہ ،جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے شیخ الحدیث مولانا شیخ محمد ادریس نے اپنے مخصوص انداز میں دیا جامعہ عثمانیہ کے دورہ حدیث، شعبہ تجوید و قرات اور شعبہ تعلیم القرآن سے سند فراغت حاصل کرنے والے 153 طلباء کرام کی دستار بندی کی گئی اور اسناد و انعامات تقسیم کئے گئے۔ علوم نبوت کی قدیم دینی درس گاہ جامعہ عثمانیہ شیرشاہ کے مختلف شعبہ جات سے اس سال فراغت حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد 153 ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
36 ہزار مدارس میں سے 19300 رجسٹرڈ ہیں، ڈی جی وزارت مذہبی امور کی سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ
ڈی جی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ملک میں 36 ہزار مدارس میں سے 19 ہزار 300 رجسٹرڈ ہیں۔ یہ مدارس باہر کا سیکیورٹی گارڈ تک نہیں رکھنے دیتے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی وزارت مذہبی امور نے کہا کہ پولیس کو مدارس کے دورے کرنے کی اجازت کا قانون بننا چاہیے۔
چیئر پرسن ثمینہ ممتاز زہری نے کہا مدارس میں بچوں پر ظلم کا کون ذمہ دار ہے؟ وفاق اور صوبوں نے کیا کیا؟ سینیٹر ولی نے کہا صرف تشدد والے نہیں ان مدرسوں کی بھی بات کی جائے جہاں دہشت گرد ہیں۔
ممبر کمیٹی سید مسرور نے سوال کیا جب جامعات اور کالجز بنانے کا طریقۂ کار موجود ہے تو مدارس کے لیے کیوں نہیں؟
ممبر کمیٹی عطاء الحق نے کہا سوال یہ ہے کہ کیا مار پیٹ صرف مدارس میں ہوتی ہے، اسکولوں میں نہیں ہوتی؟ تشدد ہر جگہ ہو رہا ہے، جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔