2025-11-04@13:00:36 GMT
تلاش کی گنتی: 409

«گرفتار برطانوی»:

(نئی خبر)
    وینزویلا: مادورو نے تیسری بار صدارتی عہدے کا حلف اٹھالیا، امریکا کا گرفتاری کیلئے انعامی رقم میں اضافہ جنوبی امریکی ملک وینیزویلا کے نکولس مادورو کے تیسری بار صدارتی عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد امریکا نے ان کی گرفتاری کے لیے انعامی رقم میں اضافہ کردیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2013 میں پہلی بار وینزویلا کے صدر منتخب ہونے والے رہنما کو گزشتہ سال جولائی کے انتخابات میں عدالت عظمیٰ اور انتخابی حکام نے کامیاب قرار دیا تھا تاہم ان کی فتح کے تفصیلی اعداد و شمار اب تک سامنے نہیں آئے۔ خیال رہے کہ نکولس مادورو کی 12 سالہ حکمرانی کے دوران وینزویلا شدید اقتصادی اور معاشی بحران کا شکار رہا ہے۔ قومی اسمبلی میں تیسری صدارتی...
      کرک: کرک کے انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر کے مسافر وین پر الٹنے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ امبیری کلمہ چوک کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرالر کی تیز رفتار کے باعث وہ مسافر وین پر الٹ گیا۔ ابتدائی طور پر 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ باقی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دوران علاج مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر...
    کرک: تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر الٹ گیا، 10 افراد جاں بحق، 15 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز کرک: کرک میں تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر الٹنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر امبیری کلمہ چوک پر حادثہ ہوا، تیز رفتاری کے باعث ٹرالر مسافر وین پر الٹ گیا، حادثے کے باعث 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرنے کے دوران مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، 10 افراد کی لاشوں اور 15 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری پر انعام کو بڑھا کر 25ملین ڈالر کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے 2020میں اس حوالے سے 15ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا جس میں اب دس ملین ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہ اقدام وینزویلا کی حکومت سے وابستہ اہلکاروں پر پابندیوں کا حصہ ہے۔امریکی حکومت نے وینزویلا میں جولائی 2024میں ہونے والے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان انتخابات میں صدر نکولس مادورو کی کامیابی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیاتھااور ان انتخابات کو غیر جمہوری قرار دیا تھا۔ امریکی...
    وینزویلا کے نکولس مادورو نے تیسری مدت کے لیے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیسری مدت کے لیے منتخب ہونے والے نکولس مادورو نے تیسری مدت کے لیے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ مادورو 2013 میں پہلی بار وینزویلا کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ اپوزیشن نے جولائی میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔ دوسری جانب امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 25 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وینزویلا کے وزیر داخلہ اور وزیردفاع کی گرفتاری پر بھی 15، 15 ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔ وینزویلا کے صدر پر امریکا میں کوکین اسمگل کرنے کا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فیک اور ایڈٹ شدہ تصویریں وائرل کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق بلال ملک نامی ملزم کو ادارے کے سائبر کرائم ونگ نے لاہور سے حراست میں لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے مصافحے کی فیک اور ایڈٹ شدہ تصویریں وائرل ہونے کے بعد حکومت پنجاب کی درخواست پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے:فیک نیوز کا مقابلہ: وفاقی حکومت نے 2 ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دیدی اطلاعات کے مطابق یہ تصویر مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی...
    اسلام آباد:سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں بننے والی سیاسی جماعت ‘عوام پاکستان’ کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن مکمل ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، شاہد خاقان عباسی کو جماعت کا کنوینر جبکہ مفتاح اسماعیل کو سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ جماعت گزشتہ سال جولائی میں مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماؤں نے تشکیل دی تھی۔ ’عوام پاکستان‘ پارٹی کا نعرہ "بدلیں گے نظام” ہے، اور اس کا جھنڈا سبز اور نیلے رنگ کا ہے، جس پر پارٹی کا نام سفید رنگ میں درج ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ جماعت کے اندرونی انتخابات جون 2024 میں مکمل ہو چکے تھے، جس کے بعد پارٹی...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث  فاروق عادل، نزاکت علی، محمد آصف، محمد ارسلان اورعدنان علی کو گرفتار کرلیا۔  ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں بھی ملوث پائے گئے۔ ملزم نزاکت علی نے سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی لیبیا اور یورپ بھجوانے کے نام پر 50 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم محمد فاروق عادل نے متاثرہ شخص کو رومانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 14 لاکھ 50 ہزار...