کرک: تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر الٹنے سے 10 افراد جاں بحق، 15 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کرک: کرک کے انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر کے مسافر وین پر الٹنے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ امبیری کلمہ چوک کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرالر کی تیز رفتار کے باعث وہ مسافر وین پر الٹ گیا۔ ابتدائی طور پر 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ باقی زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دوران علاج مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 6 بچوں سمیت 63 افراد زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے جنوب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔
ان حملوں میں مزدوروں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے واقعے کہ شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ایک جنگی جرم ہے جو شہریوں کے خلاف کیا گیا ہے۔
روس کی جانب سے میزائل حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
Post Views: 5