بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث فاروق عادل، نزاکت علی، محمد آصف، محمد ارسلان اورعدنان علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں بھی ملوث پائے گئے۔
ملزم نزاکت علی نے سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی لیبیا اور یورپ بھجوانے کے نام پر 50 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم محمد فاروق عادل نے متاثرہ شخص کو رومانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 14 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے۔
ملزم محمد آصف نے شہری سے کرغستان ملازمت کا جھانسہ دے کر 11 لاکھ روپے بٹورے اور ملزم محمد ارسلان نے شہری کو کویت ملازمت کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ 30 ہزار روپے ہتھیائے۔ ملزم عدنان علی نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض بھجوانے کے نام پر 13 لاکھ بٹورے۔ ملزمان ایک کروڑکے قریب بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر گجرانوالہ زون کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انٹلیجنس بنیادوں پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں مارخور کے غیر قانونی شکار پر ایک شخص کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔
ملزم پر 5 کروڑ 7 لاکھ روپے مارخور کا معاوضہ اور 2 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
محکمہ جنگلات استور کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سید نعیم عباس کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل ڈویا یونین میں مارخور کا غیرقانونی شکار کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 1 سال کی قید گزارنا ہوگی۔
ڈی ایف او کے مطابق ایک اور کارروائی ڈویہاں چیک پوسٹ کے قریب کی گئی، جہاں 5 من قیمتی جڑی بوٹی کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت جڑی بوٹی ضبط کرلی گئی جبکہ ملزم کو 15 روز قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔