‘عوام پاکستان’ پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن: شاہد خاقان عباسی کنوینر، مفتاح اسماعیل سیکرٹری مقرر
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد:سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں بننے والی سیاسی جماعت ‘عوام پاکستان’ کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن مکمل ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، شاہد خاقان عباسی کو جماعت کا کنوینر جبکہ مفتاح اسماعیل کو سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ جماعت گزشتہ سال جولائی میں مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنماؤں نے تشکیل دی تھی۔ ’عوام پاکستان‘ پارٹی کا نعرہ "بدلیں گے نظام” ہے، اور اس کا جھنڈا سبز اور نیلے رنگ کا ہے، جس پر پارٹی کا نام سفید رنگ میں درج ہے۔
الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ جماعت کے اندرونی انتخابات جون 2024 میں مکمل ہو چکے تھے، جس کے بعد پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن
پڑھیں:
سابق وزیراعظم دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل:2شریانیں بند،اسٹنٹ ڈال دیئے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پرٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ اُن کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو اسٹنٹ ڈال دیے۔ اسپتال میں زیرِ علاج جبکہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔