2025-11-05@01:10:48 GMT
تلاش کی گنتی: 633

«کے اہم بیانات»:

(نئی خبر)
    پاکستان اور جنوبی کوریا نے اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں ایک نیا باب شروع ہو گیا ہے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری، تجارت اور اقتصادی تعلقات کی استحکام کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔ جنوبی کوریا کے وزیر برائے تجارت، انکیو چیونگ نے معاہدے کے دوران پاکستان میں کوریا کے صنعتی اڈے کو منتقل کرنے کے منصوبے پیش کیے، جس سے پاکستان کے مختلف شعبوں جیسے خوراک، آئی ٹی، معدنیات، ٹیکسٹائل اور لاجسٹکس میں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی راہ ہموار...
    مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی ۔آج جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات میں قومی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال ہوگا ،دونوں رہنماوں کے درمیان بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا کے بعد پیدا صورتحال پر مشاورت ہوگی ۔نواز شریف مختلف ملکی سیاسی امور پر وزیراعظم کو پارٹی گائیڈ لائن بھی جاری کریں گے ،پارٹی قائد اور وزیراعظم کی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔    
    اسرائیل اور حماس کے درمیان آج سے جنگ بندی کا آغاز، غزہ میں امن کی امید WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز عزہ: پندرہ ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ آج سے نافذ ہو گا، جس سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی رکنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کے بعد غزہ میں اس بات کی تصدیق کر دی کہ معاہدہ مکمل طور پر عمل میں آئے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس نے بتایا کہ حکومت نے یرغمالیوں کی واپسی کے منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے، اور اس بات کی تصدیق کی کہ...
    نواب شاہ: ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
    غزہ: فائربندی معاہدہ نافذ ہونے سے چند گھنٹے پہلے اسرائیل کی رفح میں وحشیانہ بمباری سے مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں
    فلسطینی مزاحمتی تحریک کے مرکزی رہنما نے تاکید کی ہے کہ ثالث فریق و عالمی برادری اسرائیلی رژیم کو جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کا پابند بنائے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما طاہر النونو نے تاکید کی ہے کہ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بارے نیتن یاہو کے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں۔ طاہر النونو نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرتے ہیں اور جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بارے نیتن یاہو کے بیانات پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ثالث فریق اور عالمی برادری اسرائیل کو معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد کا پابند بنائے۔ ادھر قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری...
    ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے اپنی ایک ملاقات میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ جامع اسٹریٹجک معاہدہ مستقبل قریب میں تجارت و اقتصاد کے شعبے میں ہمارے لئے معاون ثابت ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر "ولادیمیر پیوٹن" نے آج ایرانی صدر "ڈاکٹر مسعود پزشکیان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ ہم دونوں ممالک ایک دوسرے کے مفادات کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے درمیان اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کے اعلیٰ اہداف ہیں۔ آج ایران، روس کے ساتھ تعلقات میں آگے بڑھ رہا ہے اور یہ ارادہ روابط کی دنیا میں بہت اہمیت رکھتا...
    سربراہ پاک بحریہ سے بنگلہ دیشی فوج کے پی ایس او کی ملاقات، مشترکہ مشقوں پر زور دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے ملاقات کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بحری افواج کے درمیان تربیت، دو طرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے...
    بنگلادیش کی عدالت عظمیٰ نے خالدہ ضیا کو آخری کرپشن کیس میں بھی کلین چیٹ دیکر ایک بار پھر عوامی عہدے کے لیے اہل ہونے کی راہ ہموار کردی۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عدالت عظمیٰ نے کرپشن الزام میں 10 سال قید کی سزا کاٹنے والی خالدہ ضیا اور ان کے اہل خانہ کو بری کردیا۔ اس سے قبل خالدہ ضیا اور ان کی جماعت کے دیگر رہنماؤں کو مخلتف کرپشن الزامات میں بھی کلین چیٹ دی جا چکی ہے۔  شیخ حسینہ واجد کے گزشتہ برس اگست میں اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہونے کے بعد اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کو طویل اسیری سے نجات ملی تھی،خالدہ ضیا کو جیل سے اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں...
    اسلام آباد میں وزیراعظم سے پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما کی ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما زاہد خان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی ترقی و خوشحالی...
    چین اور موناکو کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کو مسلسل فروغ ملا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ اور موناکو کے شہزادہ البرٹ دوم نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ جمعرات کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور موناکو کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 30 سالوں میں فریقین کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد اور روایتی دوستی کو مسلسل فروغ ملا ہے اور تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔ چین موناکو تعلقات مختلف پیمانے، مختلف تاریخ، ثقافت نیز مختلف سماجی نظاموں کےحامل ممالک کے درمیان دوستانہ...
    پشاور: پشاور: آرمی چیف سے خیبر پختون خوا کے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ میں تلخ کلامی ہوگئی جب کہ ایمل ولی خان نے بیرسٹر سیف کو صوبائی حکومت کے طالبان قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں دو روز قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ملاقات میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور تنی بڑھی کہ گنڈاپور اٹھ کر باہر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق گورنر کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر صوبے کو ملنے والے 500 ارب روپے کے...
    اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے سامنے گواہیاں ریکارڈ کی گئیں، پولیس کی جانب سے مال مقدمہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ 9 مئی کے سب سے بڑے مقدمہ کی پہلے دن کی سماعت اختتام پذیر ہو گئی، 4 عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر لئے گئے۔ اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے سامنے گواہیاں ریکارڈ کی گئیں، پولیس کی جانب سے مال مقدمہ عدالت میں پیش کیا گیا، شہدا...
      اسلام آباد:بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کی قیادت میں ایک وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فوجی تعاون بڑھانے اور مشترکہ تربیتی اقدامات پر بات کی۔ لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن نے پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں اور ٹیکنالوجی کو سراہا، خاص طور پر جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں پر گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سدھو نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کی مزید استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں یہ عزم ظاہر کیا...
    بنگلادیشی افواج کے پی ایس او کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، جے ایف17 تھنڈر طیاروں میں اظہاردلچسپی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کی قیادت میں وفد کا دورہ پاکستان جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے ملاقات کی۔ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات سے دونوں افواج میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور فریقین نے مشترکہ تربیت اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک...
    ویب ڈیسک : بنگلہ دیش کی آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی ۔  لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد کا دورہ پاکستان جاری ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے آج ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، جس میں سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات سے دونوں افواج میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور فریقین نے مشترکہ تربیت اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔  رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فضائیہ...
    حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلیوں کے اہل خانہ نے کہا کہ ہم غیر یقینی صورتحال کے عالم میں 33 یرغمالیوں کی واپسی اور باقیوں کی رہائی کو قبول نہیں کرتے، کوئی بھی ہمارے لیے کام نہیں کر رہا اور کوئی ہماری طرف سے بات نہیں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ غزہ میں قریبی وقت میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے، لیکن اسرائیل میں بہت سے افراد اس معاہدے سے خوش نہیں ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت کرنے والے تمام فریقین، خواہ وہ مغربی ممالک ہوں یا حماس اور قطر، اس بات پر غیر معمولی خوشبینی ظاہر کر رہے ہیں؛...
    کراچی: مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ  انسداد تجاوزات  نے ایم کیو ایم پاکستان کی فلاحی تنظیم خدمت خلق فاونڈیشن کو سنگم گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا میں قائم میت بس ٹرمینل خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا/ نوٹس کے مطابق سنگم گراؤنڈ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پارک کی زمین ہے اور اسے کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ فیڈرل بی ایریا میں واقع اس میت بس ٹرمینل کے دستاویزات تین روز میں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر مقررہ وقت میں دستاویزات فراہم نہ کیے گئے تو کے کے ایف کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )غزہ میں فائر بندی کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین کو حتمی مسودہ پیش کیا گیا ہے مذاکرات کار آج منگل کے روز دوبارہ دوحہ میں ملاقات کریں گے تاکہ منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا سکے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مذاکرات کے عمل سے آگاہ ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ روز مذاکرات کے دوران جو نصف شب میں ایک اہم پیش رفت کے بعد ہوئے امریکی صدر کے نمائندوں اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مندوبین کی موجودگی میں اسرائیل اور حماس کو معاہدے کا حتمی مسودہ پیش کیا گیا.(جاری ہے) امریکی صدر جو بائیڈن...
    اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کےلیے معاہدہ طے پاگیا، وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چودھری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے، معاہدے میں پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گیاور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ...
    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی سیاسی اور میڈیا کے بیانات پر گہری تشویش ہے۔ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے خلاف حالیہ نسل پرستانہ بیانات کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی دوستی خلوص، مضبوط تعاون اور اعتماد پر مبنی ہے، کئی دہائیوں سے پروان چڑھنے والا یہ تعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک کے گہرے اور کثیر الجہتی تعلقات تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، سلامتی، انسداد دہشت گردی، پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط جیسے اہم شعبوں پر محیط ہیں، 17 لاکھ سے زائد برطانوی پاکستانیوں کی موجودگی دونوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پاگیا، وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے معاہدے پر دستخط کیے، معائدے کے تحت 179,210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے، معائدے میں پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، سفر حج کو مزید قابل رسائی، آسان اور آرام دہ بنانے...
    مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف اور سینئر سیاستدان محمد درانی ملاقات کررہے ہیں
    پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے عوام دوست اقدامات کرتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔ زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور کے مطابق خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثاء کی مالی معاونت کی جائے گی۔ علی امین گنڈاپور کے مطابق 60 سال سے کم عمر خاندان کا سربراہ انتقال کر جائے تو اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ بن رہا ہے۔
    عرفان صدیقی : فوٹو فائل حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات ٹریک پر ہیں، کوئی پیچھے نہیں ہٹا، بانی پی ٹی آئی کے بیان میں براہ راست وزیرِاعظم کی ذات پر حملہ کیا گیا، اگلی میٹنگ میں درخواست کریں گے کہ ایسے بیانات نہ آئیں۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات میں جو اس وقت صورتحال ہے اس کی ذمہ داری ن لیگ کی نہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پہلی میٹنگ میں بھی ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا تھا لیکن وہ چیزیں آگے پہنچ گئیں، دوسری میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ اب رابطہ پی ٹی آئی کی طرف سے...
    اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کروشیا کے وزیر خارجہ نے ایران کیساتھ باہمی تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے سے متعلق اپنے ملکی عزم پر زور دیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور کروشیا کے وزیر خارجہ جیرلک رادمان نے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں کروشیا کے وزیر خارجہ نے ایران کیساتھ باہمی تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے سے متعلق اپنے ملکی عزم پر زور دیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس دوران ایرانی وزير خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے،...
    عمران کے جارحانہ بیانات سے مذاکرات کو سنگین خدشات لاحق،پاکستانی انگلش روزنامے کی رپورٹ میں اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کے انگلش روزنامے نے دعوی کیا ہے کہ اگر عمران خان نے جارحانہ بیانات دینے کا سلسلہ بند نہ کیا تو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا آگے بڑھنا مشکل ہو جائے گا۔ عمران خان کا تازہ ترین بیان، وزیراعظم اور آرمی چیف پر تنقید، پہلے ہی مذاکراتی عمل کو متاثر کر چکی ہے۔ نہ صرف حکومتی فریق بلکہ تحریک انصاف میں بھی کچھ رہنما ایسے ہیں جنہیں دو طرفہ مذاکرات کے آغاز کے بعد سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے عمران خان کے بیانات پر تحفظات...
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ایک بار پھر منظر عام پر آگیا، مودی سرکار کے دورحکومت میں بھارتی فضائیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل اے پی سنگھ نے جنگی طیاروں کی کمیشن میں تاخیر پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ تیجس پروجیکٹ کا آغاز 1986ء میں ہوا جبکہ پہلا طیارہ اس کے آغاز کے 17 برس بعد اڑا، ٹیسٹنگ کے 16 سال بعد یہ طیارہ بھارتی فضائیہ میں شامل ہوا۔ سربراہ بھارتی فضائیہ نے کہا کہ اب تک بھارتی فضائیہ میں 40 طیارے بھی شامل نہیں ہوسکے، یہ نااہلی ہماری صلاحیتوں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، وقت...