بنگلادیشی افواج کے پی ایس او کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات، جے ایف 17 تھنڈر طیاروں میں دلچسپی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد:بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کی قیادت میں ایک وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فوجی تعاون بڑھانے اور مشترکہ تربیتی اقدامات پر بات کی۔ لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن نے پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں اور ٹیکنالوجی کو سراہا، خاص طور پر جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں پر گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سدھو نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کی مزید استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ دونوں افواج مشترکہ تربیتی پروگرامز اور دفاعی اقدامات کے ذریعے اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گی۔
قبل ازیں، بنگلہ دیشی وفد نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دفاعی تعلقات اور تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ، وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمان الغریبی نے دورۂ پاکستان کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان، رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کو تینوں افواج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا ءمیں بدلتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال اور بحری سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار900روپے کی کمی
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور موجودہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید :