حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے پر اہم پیش رفت‘ فریقین کو حتمی مسودہ پیش
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )غزہ میں فائر بندی کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین کو حتمی مسودہ پیش کیا گیا ہے مذاکرات کار آج منگل کے روز دوبارہ دوحہ میں ملاقات کریں گے تاکہ منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا سکے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مذاکرات کے عمل سے آگاہ ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ روز مذاکرات کے دوران جو نصف شب میں ایک اہم پیش رفت کے بعد ہوئے امریکی صدر کے نمائندوں اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مندوبین کی موجودگی میں اسرائیل اور حماس کو معاہدے کا حتمی مسودہ پیش کیا گیا.
(جاری ہے)
امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی کہا تھا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی اور قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی انہوں نے کہا تھا کہ اس معاہدے سے قیدی آزاد ہوں گے، لڑائی رکے گی اسرائیل کو تحفظ ملے گا اور ہم ان فلسطینیوں کے لیے امداد میں نمایاں اضافہ کر سکیں گے جنہوں نے اس لڑائی میں شدید نقصان اٹھایا. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرمذکراتی عمل کامیاب ہوا تو اس معاہدے کے نتیجے میں وہ مذاکرات ختم ہو جائیں جو وقفے وقفے سے جاری ہیں ابتدائی دنوں میں حماس کے پاس موجود بڑی تعداد میں اسرائیلی قیدی رہا ہوں گے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے اہلکار نے بتایا کہ فائر بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے مسودہ قطر نے دونوں فریقوں کو دوحہ میں مذاکرات کے دوران پیش کیا. امریکی صدر بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے صحافیوں کو بتایاکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم اسے جلد طے کر لیں گے فریقین معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا کہ گیند اب حماس کے کورٹ میں ہے جبکہ حماس نے کہا کہ وہ معاہدہ کرنے کے لیے پرعزم ہے. ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ مذاکرات قیدی بنائے گئے 33 افراد کی رہائی کے معاہدے کے لیے حتمی مراحل میں ہیں اسرائیلی حکام کے مطابق غزہ میں اب بھی 98 اسرائیلی قیدی موجود ہیں اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے صحافیوں کو بتایا کہ پیش رفت ہوئی ہے یہ پہلے سے کہیں بہتر لگ رہی ہے میں اپنے امریکی دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کو یقینی بنانے کے لیے زبردست کوششیں کی ہیں جبکہ حماس کے ایک اہلکار نے کہا کہ کچھ اہم مسائل پر مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور ہم جلد باقی معاملات کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی رہائی کے اہلکار نے نے کہا کہ کو حتمی پیش رفت کے لیے
پڑھیں:
حماس نے غزہ امن معاہدےکے تحت مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالےکردیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے کے تحت تبادلے کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے مزید تین یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کو سپرد کر دیں۔ ریڈ کراس نے بھی اسرائیلی فوج کو یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہونے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد انہیں شناخت کے عمل کے لیے تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا۔
یہ وہی سلسلہ ہے جس کے تحت حماس پہلے ہی 17 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر چکی تھی، اور تازہ اقدام کے بعد کل بیس لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کی جا چکی ہیں۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی آٹھ یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں جنہیں ابھی واپس نہیں کیا گیا۔
اس تبادلے کے عمل کو انسانی اور ڈپلومیٹک کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ دونوں اطراف کی جانب سے یرغمالیوں کی شناخت اور ان کے رشتہ داروں تک لاشوں کی حوالگی کے طریقہ کار پر مزید تعاون جاری رکھا جا رہا ہے۔