ایرانی و کروشین وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو، باہمی تعلقات کی توسیع پر تاکید
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کروشیا کے وزیر خارجہ نے ایران کیساتھ باہمی تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے سے متعلق اپنے ملکی عزم پر زور دیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور کروشیا کے وزیر خارجہ جیرلک رادمان نے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں کروشیا کے وزیر خارجہ نے ایران کیساتھ باہمی تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے سے متعلق اپنے ملکی عزم پر زور دیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس دوران ایرانی وزير خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے، مغربی بلقان کے تمام ممالک بالخصوص کروشیا کے ساتھ جامع تعلقات کے فروغ سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم بالجزم پر تاکید کی۔ اس گفتگو میں تازہ ترین علاقائی صورتحال سمیت اہم بین الاقوامی امور بھی زیر بحث آئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کروشیا کے
پڑھیں:
اسحاق ڈار سے ازبک وزیرِ خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، ریل لائن منصوبے پر گفتگو
— فائل فوٹوپاکستان کے نائب وزیرِ اعظم سے ازبک وزیرِ خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو میں کابل میں ریلوے لائن منصوبے کے حوالے سے ہونے والی گفتگو پر تبادلۂ خیال کیا۔
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارنے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ سیدوف بختیور اوویلووچ کو کابل میں افغانستان، پاکستان اور ازبکستان ریلوے لائن منصوبے کے حوالے سے کابل میں ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔
اسلام آباد ازبکستان نے پاکستان، افغان اور...
دونوں جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ تینوں ممالک بہت جلد علاقائی ریل رابطے کے منصوبے کے لیے فریم ورک معاہدے پر دستخط کریں گے۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارتی و اقتصادی رابطے بڑھانے پر اتفاق بھی کیا۔