2025-10-10@10:34:23 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«اطراف سے ٹریفک کے لیے»:
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے داناسر، درازندہ کے مقام پر آج ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جب بلوچستان کے خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی ایک مزدا گاڑی کے بریک فیل ہو گئے۔ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بروقت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ حادثے کی تفصیل گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ ریسکیو کارروائی ریسکیو اہلکاروں نے 03 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا، جبکہ 07 جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ریکور کی گئیں۔ مقامی ذرائع...
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے عمرہ زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے ایک حادثے میں خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز پیش آنے والے اس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار جاں بحق افراد کا تعلق بونیر کے علاقے دگئی سے تھا۔ اہل خانہ کے مطابق وہ 11 روز قبل عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ حادثے میں خاندان کے مزید 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل چلانے والے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، چاہے ان کی جنس کچھ بھی ہو۔ یہ فیصلہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور سڑکوں پر بڑھتے ہوئے حادثات پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، موٹرسائیکل حادثات میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا ہے، کیونکہ حادثے کی صورت میں پیچھے بیٹھنے والے افراد بھی برابر کے خطرے میں ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں موٹرسائیکل سوار طالب علموں کو یونیورسٹیز اور کالجز میں کس پابندی کا سامنا کرنا ہوگا؟ چیف ٹریفک آفیسر ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ اب مرد اور خواتین دونوں کے لیے موٹرسائیکل پر...
لاہور میں 50 فیصد رکشہ ڈرائیورز کے پاس لائسنس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک سے متعلق ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ وہ اکثر دھواں چھوڑتی گاڑیاں دیکھتے ہیں مگر ٹریفک پولیس کے افسران انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی تصاویر لے کر جوڈیشل کمیشن کو بھیجی جا سکتی ہیں تاکہ کارروائی کی جا سکے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے عدالت میں پیش ہوکر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں، بھکاری مافیا، رکشہ ڈرائیورز اور سڑکوں پر بڑھتی ہوئی گاڑیوں سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ سی ٹی او...
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈمپرز اور ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد کیسے جان بحق ہوئے ؟ وزیر داخلہ سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گاڑیاں نزر آتش کرنے کے واقعات کی تحقیقات کی جائیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی کیوں کہ شہریوں کی املاک کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے، ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کے لیے اعلی سطح کی...