2025-07-03@00:59:18 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«الیکشن رولز 2017 کے»:

    پولینڈ کے متنازع اور قدامت پسند مؤرخ کارول ناوروٹسکی نے سخت مقابلے کے بعد صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں معمولی فرق سے میدان مارلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناوروٹسکی نے 50.89 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف وارسا کے لبرل میئر رافاؤ تراسکوسکی کو 49.11 فیصد ووٹ ملے۔ صدارتی الیکشن جیتنے والے 42 سالہ کارول ناوروٹسکی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت حاصل اور ان کی پارٹی دائیں بازو کی سخت گیر قوم پرست جماعت ہے۔ وہ ماضی میں پولینڈ کے انسٹیٹیوٹ آف نیشنل ریمیمبرنس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں جہاں انھوں نے دوسری جنگ عظیم میں پولینڈ کے کردار کو ’’قومی فخر‘‘ قرار دیتے ہوئے ان پہلوؤں کو مسترد کیا جو پولش قوم پرست بیانیے کے خلاف جاتے ہیں۔ کارول ناوروٹسکی کی فتح...
    سپریم کورٹ نے رہنما تحریک انصاف کنول شوذب کی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے اقدام کے خلاف رہنما تحریک انصاف کنول شوذب نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، جو سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’جی ایچ کیو جانا ہے جی ایچ کیو! میم کنول شوذب نے کہا ہے‘، PTI ایم پی ایز کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی  درخواست پر سماعت 6 مئی کو جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 13 رکنی بینچ کرے گا۔ پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے سلمان...
    لاہور: ہائیکورٹ نے الیکشن میں دھاندلی کے مرتکب ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دینے والے سول جج کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ درست قرار دیدیا ۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اصل نتائج کو جاری کرنے کے ایک ماہ بعد نتائج کو تبدیل کیا گیا۔ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر جیتنے والے امیدوار کے ووٹوں کو کم کیا گیا۔ فیصلے میں لکھا گیا کہ جیتنے والے امیدوار کے ووٹوں  کو ہارنے والے امیدواروں میں تقسیم کر دیا گیا اور  ایک گواہ کے مطابق انکوائری شروع ہونے پر سول جج نے شکایت کنندہ سے خدا کے نام پر معافی مانگی۔...
     اسلام آباد(طارق محمودسمیر)ملک میں عام انتخابات کو آج8فروری کوایک سال مکمل ہوگیا،اس موقع پر تحریک انصاف ملک بھرمیں یوم سیاہ اور حکومت کی طرف سے یوم تعمیراورترقی کے طورپرمنایا جارہاہے،پی ٹی آئی کی طرف سے یوم سیاہ کی مناسبت سے صوابی میں جلسہ کیاجائے گا ،گزشتہ سال کے عام انتخابات کے نتائج تسلیم نہ کرنے والی پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہدکے ایک سال کاجائزہ لیاجائے تو بظاہروہ کوئی سیاسی ہدف حاصل نہ کرپائی پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان رہاہوسکے نہ حکومت کو ٹف ٹائم دیاجاسکابلکہ ایک موقع پر پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میزپر بھی آگئی تاہم بعض ناقابل عمل شرائط کی وجہ سے یہ مذاکراتی سلسلہ آگے نہ بڑھ سکااور اب سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے ایک...
    کراچی: وفاقی وزیر تعلیم و ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کا بحران 2024 نہیں بلکہ 2018 کے الیکشن کی وجہ سے ہے۔ جامعہ بنوریہ امتحانی مرکز کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی بحران نے معاشی بحران بھی پیدا کیا ہوا ہے، پاکستان میں ٹریڈ ڈیفیسٹ نہیں ٹرسٹ ڈیفیسٹ کا مسئلہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ برسوں سے سندھ میں کوٹہ سسٹم لگایا ہوا ہے، جن کے پاس اقتدار کبھی نہیں رہا مگر اختیار پورا رہا ہے، کراچی کا حق ادا کریں گے، 2018 میں جو آئے انہوں نے کراچی کے لیے آواز بلند نہیں کی۔ وفاقی وزر تعلیم نے کہا کہ...
    وفاقی وزیر تعلیم  ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بحران 2024 نہیں بلکہ 2018 کے الیکشن کی وجہ سے ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم اور چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے سندھ میں کوٹہ سسٹم لگایا ہوا ہے ،پاکستان میں جمہوریت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب کراچی میں اس مرتبہ فنڈز ضائع نہیں ہونے دیں گے،کراچی کا حق ادا کریں گے۔  وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اختلاف موجود ہے، جن کے پاس اقتدار کبھی نہیں رہا مگر اختیار پورا رہا ہے، 2018 میں جو آئے انہوں نے...
    کوئٹہ (آن لائن) الیکشن کمیشن آف 26 جنوری 2025ء کو بلوچستان میں منعقد ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر(ای ایم سی سی)قائم کر دیا ہے۔اس سینٹر میں عوام الناس کو ان انتخابات کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے حوالے سے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹرز قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے علاوہ...
    سپریم کورٹ نے عادل بازئی کیس میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک سیاسی جماعت اور حکومت کے حق میں جھکا ؤکو ظاہر کیا، عادل بازئی کبھی بھی ن لیگ کے رکن نہیں رہے مگر الیکشن کمیشن نے صرف ن لیگ کے سربراہ کی بات پر یقین کیا۔ سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے خلاف اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کردیا جسے جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی ممبر پارلیمنٹ منحرف ہوجائے تو اسے شوکاز نوٹس جاری کرنا ضروری ہے ، الیکشن کمیشن یا ٹربیونل پارٹی ہیڈ کے ڈیکلریشن کا جائزہ لے کر اس کی تصدیق کرتا ہے ، پارٹی ہیڈ کے ڈیکلریشن کا تنازعہ ہو...
۱