2025-10-28@02:53:10 GMT
تلاش کی گنتی: 19
«خواتین صحافی»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-6 سکھر(نمائندہ جسارت )سندھ وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس،خواتین صحافیوں کے مسائل اور انتخابات پر غور، سندھ وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس سکھر پریس کلب کے وومن چیمبر میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی صدر اور سینئر صحافی سحرش کھوکھر نے کی،اجلاس میں مجلسِ عاملہ کی اراکین خواتین صحافیوں جن میں پریس سیکریٹری وومن جرنلسٹس ایسوسی شہناز منگی ، رخسار عباسی ، ثناء انصاری، لبنا شیخ اور سمیرا لاکھو نے شرکت کی۔اس موقع پرخواتین صحافیوں کو درپیش مسائل، تنظیم کے سالانہ انتخابات، اور صحافتی امور پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا گیا۔جبکہ اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا کہ صوبہ سندھ میں صحافیوں کے لیے...
نیو دہلی: افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی کے دورہ بھارت کے دوران سفارت خانے میں منعقدہ تقریب کی کوریج کے لیے آئی ہوئی خاتون صحافی کو باہر نکالنے پر شدید تنقید اور غصے کا اظہار کیا گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں افغانستان کے سفارت خانے میں تقریب سے خاتون رپورٹر کو باہر نکالنے پر بھارتی سیاست دانوں اور صحافیوں کی جانب سے تنقید کی گئی اور حکومت کو اس حوالے سے بات نہ کرنے پر ناکام ٹھہرایا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغان سفارت خانے میں وزیر خارجہ امیر خان متقی کی تقریب کے لیے 16 مرد صحافیوں کو منتخب کیا گیا تھا جبکہ خواتین صحافیوں اور غیرملکی...
بھارتی میڈیا جھوٹا، معافی مانگی نہ مانگوں گا، محسن نقوی: کوئی گارنٹی نہیں خواتین کھلاڑی ہاتھ ملائیں، سیکرٹری بھارتی بورڈ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دفتر آ کر ٹرافی لے جانے کی دعوت دی۔ بھارتی میڈیا نے خبر چلائی کہ صدر ایشن کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے پر بی سی سی آئی سی سے غلطی مانتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیاغلط اورجھوٹی خبریں چلا رہا ہے، میں نے نہ کچھ غلط کیا اور نہ ہی کسی سے معذرت کی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدرکی حیثیت سے بھارت کو ٹرافی اسی دن دینا چاہتا تھا اور میں اب بھی ٹرافی دینے کو تیار ہوں اگر...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں ون ڈے سیریز جیتنے پر جنوبی افریقا کی کپتان کو ٹرافی دی۔ اسٹیڈیم آمد کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اورکوچز سے ملاقات بھی کی۔ سربراہ کرکٹ بورڈ نے خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا تے ہوئے تمام خواتین کھلاڑیوں کو 10 لاکھ فی کس انعام کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی چیئرمین پی سی بی نے مسلسل دو سنچریاں اسکور کرنے پر سدرہ امین کے لئے 20 لاکھ روہے انعام کا اعلان کیا۔ محسن نقوی نے کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی دباؤ کے بے خوف ہو کر کھیلیں، آخری بال تک فائٹ کریں ۔کامیابی ہمیشہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے۔
کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کی خواتین نے قالین بناکر بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر لی۔ یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر واسع شاندار تنخواہ و مراعات چھوڑ کر انگلینڈ سے کوئٹہ کیوں واپس آگئے؟ قالین بافی ایک صبر آزما اور باریک بینی والا کام ہے جس میں مختلف رنگوں، ڈیزائنز اور دھاگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مزید پڑھیے: کوئٹہ کے نوجوان کا کمال: گھر کی چھت پر نایاب جانوروں کی پناہ گاہ بنا لی ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین اپنی مہارت سے خوبصورت اور معیاری قالین تیار کرتی ہیں جو مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں پسند کیے جاتے ہیں۔ مزید پڑھیں: کوئٹہ کے داؤد خان نے اپنی بنجر زمین کیسے آباد کی؟ کوئٹہ کی ان خواتین نے قالین بافی...
بابر شہزاد ترک :اوورسیز پاکستانیوں کیلئے وزیراعظم کے اعلان کردہ سہولیات و مراعات پیکج کے معاملے پر اوورسیز پاکستانی خواتین کو عمر کی بالائی حد میں 2 سال کی اضافی رعایت دے دی گئی۔وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سول سروس رولز 1993 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے،اوورسیز پاکستانی خواتین کو وفاقی ملازمتوں میں مجموعی طور پر 7 سال عمر کی رعایت حاصل ہو گی۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر نوٹیفیکیشن کے مطابق اس ترمیم کا اطلاق ابتدائی تقرری کے تحت وفاقی سرکاری ملازمتوں کیلئے امیدوار اوورسیز خواتین پر ہو گا،اوورسیز پاکستانی کی تعریف امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 2 کے تحت ہو گی،حکومتی اقدام اوورسیز پاکستانی خواتین کو قومی خدمات میں...
ایک بیان میں بلند خان جونیجو نے کہا کہ اقلیتوں، خواتین اور خواجہ سراؤں کے حقوق پر سندھ حکومت کی پالیسی واضح ہے، ریکارڈ قانون سازی اور عملی اقدامات کیے گئے ہیں، بے بنیاد الزامات سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت بلند خان جونیجو نے کہا ہے کہ ذولفقار علی بھٹو جونیئر کے الزامات گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں، سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے ذریعے 21 لاکھ گھر متاثرین کو دینے کا تاریخی عمل شروع کیا ہے۔ ذولفقار علی بھٹو جونیئر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومتِ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتونِ اول پاکستان بی بی...
سینیئر صحافی زبیدہ مصطفیٰ طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جرائم کی رپورٹنگ میں بہادری کی داستان، خواتین کرائم رپورٹرز ڈان اخبار سے دہائیوں تک وابستہ رہنے والی زبیدہ مصطفیٰ سیکڑوں صحافیوں کی استاد تھیں۔ انہوں نے تعلیم اور خواتین کے حقوق پر بھی بیحد کام کیا۔ زبیدہ مصطفیٰ نے صحافت میں سماجی مسائل، تعلیم اور صحت کے شعبوں پر رپورٹنگ بھی کی اور بچوں کے مسائل، صحت اور غربت کے خاتمے پر بھی لاتعداد کالم تحریر کیے۔ ان کی مختلف موضوعات پر 8 کتابیں بھی آچکی ہیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل ویمنز میڈیا فاؤنڈیشن کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے علاوہ کئی ملکی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل...
معروف اداکار، مصنف اور ہدایتکار یاسر حسین نے دوسری شادیوں اور شادی کے بعد کے افیئرز کیلئے خواتین کو زیادہ ذمہ دار قرار دے دیا۔ یاسر حسین نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے متعدد سماجی موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ شادیوں، خصوصاً مرد کے چار نکاح کے موضوع پر بات کرتے ہوئے یاسر حسین نے اس خیال سے اختلاف کیا کہ مرد کو چار شادیاں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے محبت کی شادی کی ہے اور کسی اور عورت کی طرف دیکھنے کا تصور بھی ان کے لیے ممکن نہیں۔ ان کے مطابق دو شادیوں یا غیر ازدواجی تعلقات میں مرد سے زیادہ عورت کا کردار اہم ہوتا ہے۔...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے عید الاضحی کے موقع پر خوشی ، مسرت، خیر سگالی اور دوستی کے رویے کو فروغ دینے کے لیے لاہور پریس کلب کی خواتین ممبرز ،مختلف اخبارات اور چینلز کی خواتین صحافیوں کو عید کے سوٹ پھول اورکتب بطور تحفہ بجھوائیں.(جاری ہے) اس موقع پر سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد، ممبر گورننگ باڈی شاہدہ بٹ، سیکرٹری اطلاعات نگران نشرواشاعت وسطی پنجاب صفیہ ناصر اور نائب نگران شازیہ محمود بھی موجود تھیں اپنے پیغام میں ڈاکٹرحمیراطارق نے خواتین صحافیوں کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ اگرچہ ہم سب کے دل اہل فلسطین کے غم میں ڈوبے ہوئے ہیں...
بلوچستان میں صحافت سے وابستہ خواتین نہ صرف میدان میں کام کے چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں بلکہ اداروں کے اندر صنفی امتیاز، معاشرتی دباؤ اور تحفظات کی کمی ان کے سفر کو مزید مشکل بنا دیتے ہیں۔ ہراسانی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے مؤثر نظام کی عدم موجودگی اکثر خواتین کو خاموشی اختیار کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ سعدیہ جہانگیر گزشتہ 15 برس سے کوئٹہ میں صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور اس وقت ’پبلک نیوز‘ میں بطور بیورو چیف خدمات انجام دے رہی ہیں، کہتی ہیں: ’میڈیا میں کام کرنے والی خواتین کو روز یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ انہیں کام کرنا آتا ہے‘۔ تعلیمی چیلنجز اور پیشہ ورانہ سفر بلوچستان میں خواتین کے...
آجکل اعظم سواتی بہت اہم ہو گئے ہیں۔ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے حق میں بات کر رہے ہیں۔ وہ تحریک انصاف کے بیرون ملک مقیم سوشل میڈیا ہنڈلرز کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ وہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی حمایت میں بات کر رہے ہیں۔ وہ اسٹیبلشمنٹ سے صلح کی بات کر ہے ہیں۔ ان کی باتیں تحریک انصاف کے مزاحمتی سوشل میڈیا کو اچھی نہیں لگ رہی ہیں۔ لیکن وہ بات کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے بات چیت کا مینڈیٹ انھیں دیاہے کہ وہ جب چاہیں جہاں چاہیں بات کر سکتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی اعظم سواتی...
ڈاکٹر سلیم خان کمبھ کرن کی نیند سونے والے سپریم کورٹ کو ایک گیارہ سالہ بچی کی چیخ نے جگا دیا ۔ جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی بنچ نے کہا کہ وہ عام طور پرہائی کورٹ کے کسی جج پر تبصرہ نہیں کرتے ، لیکن اس معاملے میں انہیں بڑی تکلیف سے کہنا پڑتا ہے کہ الہ باد ہائی کورٹ کے جج رام منوہر نارائن مشرا کا رویہ نہایت غیرحساس تھا۔ یوگی کے رام راج برہمن جج نے چہرے سے شرافت کی نقاب ہٹا کر پھینکی تو کالا منہ سامنے آگیا اور سالیسٹرجنرل تشارمہتاکو کہنا پڑا کہ کچھ فیصلوں پرروک لگانا ضروری ہوتا ہے ۔سپریم کورٹ کے مطابق اس فیصلے کے پیراگراف 24، 21...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے۔خواتین کو تعلیم، روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع ناگزیر ہیں -آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام میں بھی خواتین انٹر پرینیور کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ وزیراعلی نے خصوصی پیغام میں کہاکہ اسلام میں عورت کو پہلی بار بے مثال عزت واحترام اور حقوقِ دئیے گئے۔ن۔ی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی کو عزت و تکریم کی لازوال مثال قائم کی۔ مریم نواز نے کہاکہ خاتون وزیر اعلی بن کرہر بہن اور بیٹی کی کامیابیوں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے پانچ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 12 فروری تک توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت اعظم سواتی کے وکیل چودھری عدنان کلار نے پانچ مقدمات میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اعظم خان سواتی دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ، اعظم سواتی مانسہرہ میں زیر علاج ہیں وہ سفر نہیں کر سکتے حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ ملتان...
آسٹریلیا، برطانیہ کے بعد اب جنوبی افریقا میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے خاص میچز کے بائیکاٹ کے حوالے سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ آسٹریلیا کے چیمئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف دو میچز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے سیاست دانوں نے انگلینڈ ٹیم جبکہ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے پروٹیز سے بھی افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کے عوامی مطالبے کی حمایت کردی ہے۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے مطالبے کی حمایت کردی۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل گیٹن میکنزی نے کہا کہ میں عوامی مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور اپنی ٹیم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اخلاقی طور پر میچ کا...