ہزارہ برادری کی خواتین کے بنائے قالینوں کی عالمی مارکیٹ میں دھوم
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کی خواتین نے قالین بناکر بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر واسع شاندار تنخواہ و مراعات چھوڑ کر انگلینڈ سے کوئٹہ کیوں واپس آگئے؟
قالین بافی ایک صبر آزما اور باریک بینی والا کام ہے جس میں مختلف رنگوں، ڈیزائنز اور دھاگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیے: کوئٹہ کے نوجوان کا کمال: گھر کی چھت پر نایاب جانوروں کی پناہ گاہ بنا لی
ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین اپنی مہارت سے خوبصورت اور معیاری قالین تیار کرتی ہیں جو مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں پسند کیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ کے داؤد خان نے اپنی بنجر زمین کیسے آباد کی؟
کوئٹہ کی ان خواتین نے قالین بافی کے ذریعے نہ صرف اپنے ہنر کو زندہ رکھا بلکہ اپنے خاندانوں کی معاشی خوشحالی میں بھی کردار ادا کیا۔ ان کی کہانی حوصلہ ہنر اور جدوجہد کی ایک روشن مثال ہے۔ دیکھیے یہ دلچسپ ویڈیو رپورٹ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
قالین بافی کوئٹہ قالین کوئٹہ کی ہزارہ کمیونٹی ہزارہ کمیونٹی ہزارہ کمیونٹی کی خواتین ہزارہ کمیونٹی کے قالین.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: قالین بافی کوئٹہ قالین کوئٹہ کی ہزارہ کمیونٹی ہزارہ کمیونٹی ہزارہ کمیونٹی کی خواتین ہزارہ کمیونٹی کے قالین ہزارہ کمیونٹی
پڑھیں:
صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔(جاری ہے)
منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔