خواتین کیخلاف کسی بھی امتیازی سلوک، ناانصافی کی گنجائش نہیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے۔خواتین کو تعلیم، روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع ناگزیر ہیں -آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام میں بھی خواتین انٹر پرینیور کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ وزیراعلی نے خصوصی پیغام میں کہاکہ اسلام میں عورت کو پہلی بار بے مثال عزت واحترام اور حقوقِ دئیے گئے۔ن۔ی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی کو عزت و تکریم کی لازوال مثال قائم کی۔ مریم نواز نے کہاکہ خاتون وزیر اعلی بن کرہر بہن اور بیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہوں ۔ تعلیم یافتہ اور بااختیار خواتین ہی روشن اور خوشحال پنجاب کی ضمانت ہیں۔پنجاب کے متعدد ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں خواتین افسروں کی تعیناتی وویمن ایمپاورمنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ خواتین پو لیس اور دیگر محکموں میں محنت اور لگن سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ بیٹیوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے۔ خواتین اور بچے‘‘ریڈ لائن’’ہیں، یہی میرا وژن ہے۔ خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کے امتیاز ی سلوک یا ناانصافی کی گنجائش نہیں ۔ خواتین کو یقینی قانونی تحفظ کے لئے پنجاب میں ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کیا۔ ویمن ہیلپ لائن اور پینک بٹن پراجیکٹ کے ذریعے خواتین کے تحفظ کو مزید یقینی بنایا ہے۔سیف سٹی اتھارٹی میں ورکنگ وویمن کے لئے ہاسٹل بنایا گیا۔مزید بھی بنائیں گے۔ خواتین کی آسانی کے لیے ای بائیکس سکیم شروع کی گئی ہے۔ مزید بائیکس بھی دینگے ۔ ہونہار سکالر شپ پروگرام میں طالبات کو میرٹ پر 60 فیصد وظائف دئیے گئے۔ وزیراعلی نے کہاکہ اضلاع میں بھی ورکنگ ویمن کیلئے محفوظ ماحول اور مساوی مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ۔پنجاب بھر میں 16ورکنگ وویمن ہاسٹل قائم کئے گئے ہیں۔ ورک وویمن کیلئے 307 ڈے کئیر سنٹر سے 9541 خاندان مستفید ہورہے ہیں۔سرکاری یونیورسٹیوں میں 18 وویمن ڈویلپمنٹ سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت نادار بچیوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جارہی ہیں۔ نادار اقلیتی بہنوں کو بھی مینارٹی کارڈ کے ذریعے سہ ماہی مالی امداد دی جا رہی ہے۔ جنوبی پنجاب میں لائیو سٹاک پروگرام سے دیہی خواتین کومعاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کیا جارہا ہے۔ اپنی چھت اپنا گھر سکیم میں خواتین کو اپنا گھر بنانے کے لئے بلا سود آسان اقساط پر قرض دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خواتین کو
پڑھیں:
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور ایئرپورٹ پہنچیں جہاں سے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے 100 ٹن خوراک روانہ کی گئی۔
پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 32 مختلف فوڈ آئٹمز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ میں قحط: امداد کو ہتھیار بنانے کی اسرائیلی حکمتِ عملی
اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے پیغامِ محبت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امداد غزہ مریم نواز