2025-04-28@10:01:03 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«ذاتی معاملات»:
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے یوں لگتا ہے کہ یہ سمجھا گیا تھا کہ اچھرے والی نہر ہے، رولا یہ ہے کہ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں عامر کہ رانا ثنااللہ جیسے پولیٹکل مائنڈز جب آتے ہیں اینٹر کرتے ہیں تو چیزیں ٹھیک ہونا شروع ہوتی ہے یا ایٹ لیسٹ ڈبیٹ میں آ جاتی ہیں اس سے پہلے یکطرفہ چل رہا تھا، اْدھر سے گولا باری، اِدھر سے گولہ باری۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سچی بات ہے اس وقت فیس سیونگ چاہیے،تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ اگر مذاکرات پہلے کر لیے جاتے تو شاید یہ نوبت نہ آتی، جتنے بھی اسٹیک ہولڈرز...

پاکستان میں ٹریکٹر پلانٹ لگانے کے لئے بیلاروس کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی بیلاروس کے وزراء سے ملاقاتیں، ٹریکٹر پلانٹ کا دورہ
منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے دورہ بیلاروس میں وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات الیگزسی لیخنووچ سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور اہم اقتصادی و تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین زمینی رابطوں پر پہلے سے جاری معاملات میں پیشرفت کی ضرورت ہے، کیونکہ شاہراہوں کے ذریعے نہ صرف باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے، بلکہ وسط ایشیا اور یورپ تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ تجارتی اعتبار سے بیلا روس کو خطے میں اہم جغرافیائی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان بالخصوص مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون میں...
پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کیے جانے پر بول پڑے۔عید کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ایک خصوصی ویڈیو میں نسیم شاہ نے کھلاڑیوں پر ہونے والی تنقید پر بات کی۔ اس موقع پر فخر زمان اور ون ڈے ٹیم کےکپتان محمد رضوان بھی موجود تھے۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ تعمیری تنقید اور ذاتی حملوں میں فرق ہوتا ہے، جب شائقین تنقید کریں تو سمجھ آتا ہے کیونکہ انہوں نے کرکٹ نہیں کھیلی، لیکن جب سابق کھلاڑی جو دس، پندرہ سال کرکٹ کھیل چکے ہیں ہوں وہ بے جا تنقید کریں اور ذاتی معاملات پر بھی بات کریں تو مایوسی ہوتی ہے۔ نسیم شاہ کا کہنا...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے تعمیراتی شعبے میں حل نہ ہونے والے مسائل پر سندھ حکومت پر تنقید کرنے والی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو سے باضابطہ طور پر خود کو الگ کرلیا ہے۔آباد کے سدرن ریجن کے چیئرمین احمد اویس تھانوی نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص اپنی شناخت چھپاتے ہوئے سوشل میڈیا پر صوبائی حکومت کی تعمیرات سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے میں ناکامی پر مذمت کرتے ہوئے دیکھا گیاہے۔ احمد اویس تھانوی نے واضح کیا کہ آباد کا اس وڈیو سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس میں بیان کردہ آرا آبادکے موقف کی نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔احمد اویس تھانوی نے کہا کہ آباد اپنے رکن بلڈرز کے تحفظات کو...
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں موٹرویز کے گرد حفاظتی باڑ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 10دن میں انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سکھر سے حیدر آباد موٹروے ایم6 کی تعمیر ان کی اولین ترجیح ہے جسے کراچی تک بنایا جائے گا۔ 6ماہ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ریونیو میں ہونے والا 50ارب روپے کا اضافہ "ڈیپازٹ اکاؤنٹ "ہوگا، یہ فنڈز ضائع نہیں کرنے دیں گے اور یہ پیسہ ان منصوبوں پر استعمال ہو گا جہاں سے مزید ریونیو حاصل ہو سکے۔...
اسلام آباد/لاہور(صباح نیوز)وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں موٹرویز کے گرد حفاظتی باڑ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو 10دن میں انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سکھر سے حیدر آباد موٹروے ایم6کی تعمیر ان کی اولین ترجیح ہے جسے کراچی تک بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 6ماہ کے عرصے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ریونیو میں ہونے والا 50اربروپے کا اضافہ ڈپازٹ اکاؤنٹ ہوگا، یہ فنڈز ضائع نہیں کرنے دیں گے اور یہ پیسہ ان منصوبوں پر استعمال ہو گا جہاں سے مزید...
کراچی: پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکراتی امور سے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ہمشیرہ لاتعلق ہوگئیں ہیں۔ مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی نے واضح ہدایت کی ہے کہ وہ ان کی گائیڈ لائن کے مطابق حکومتی کمیٹی سے رابطے اورمذاکرات کریں ۔ پی ٹی آئی کے ایک ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ہمشیرہ مذاکراتی کمیٹی سے رابطے میں رہیں، ان کو اپنے طور پر تجاویز دے رہی تھیں جس پر کمیٹی کے ارکان مشکل میں نظر آرہے تھے کہ کس کی رائے پر عمل ہو۔ تاہم اس معاملے میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کمیٹی کو ہدایت ملی ہے کہ ان کی...