نسیم شاہ سابق کرکٹرز کی جانب سے ذاتی معاملات پر تنقیدکرنے پر بول پڑے
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کیے جانے پر بول پڑے۔عید کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ایک خصوصی ویڈیو میں نسیم شاہ نے کھلاڑیوں پر ہونے والی تنقید پر بات کی۔ اس موقع پر فخر زمان اور ون ڈے ٹیم کےکپتان محمد رضوان بھی موجود تھے۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ تعمیری تنقید اور ذاتی حملوں میں فرق ہوتا ہے، جب شائقین تنقید کریں تو سمجھ آتا ہے کیونکہ انہوں نے کرکٹ نہیں کھیلی، لیکن جب سابق کھلاڑی جو دس، پندرہ سال کرکٹ کھیل چکے ہیں ہوں وہ بے جا تنقید کریں اور ذاتی معاملات پر بھی بات کریں تو مایوسی ہوتی ہے۔
نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ تجربہ کار سابق کرکٹرز جنہیں ہم لیجنڈز سمجھتے ہیں، اگر وہ تعمیری تنقید کریں تو اس سے ہمیں فائدہ ہوتا ہے اور ہمیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز ہماری کارکردگی پر بات کریں، اگر کوئی اچھی بولنگ یا بیٹنگ نہیں کر رہا تو اسے بتائیں کہ وہ کیا غلطی کر رہا ہے لیکن اگر یہ کہا جائےکہ کوئی بال کیسے بنا رہا ہے،کوئی بول کیسے رہا ہے، کسی نے شیو کیا ہے یا کوئی اشتہار کیا ہے تو یہ ذاتی زندگی پر تنقید ہوتی ہے جس پر کیا ہم ان کو بھی نظر انداز کرنا شروع کردیں جیسے شائقین کی باتوں کو کرتے ہیں؟
نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بارے میں سابق کرکٹرز ایسی باتیں کریں جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہ ہو تو وہ مناسب نہیں ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی بولنگ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں مایوس کن کارکردگی کے بعد سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔
شائقین کے ساتھ سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی قومی ٹیم کے بولرز کو تنقید کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سابق کرکٹرز کہنا تھا کہ کی جانب سے نسیم شاہ
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بھارتی آبی دہشتگردی ہے، شیخ رشید
ایک بیان میں سابق وزیر کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ظلم و ستم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان زمین کے چپے چپے کی حفاظت کرنا پاکستانی قوم خوب جانتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشت گردی ہے۔ ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت یک طرفہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر میں ظلم و ستم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان زمین کے چپے چپے کی حفاظت کرنا پاکستانی قوم خوب جانتی ہے، وقت آنے پر بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔