2025-05-24@05:09:51 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«میڈیکل اسٹور پر»:

    کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے محمود آباد اعظم بستی میں میڈیکل اسٹور پر ڈاکوؤں کے 4 رکنی گروہ کی لوٹ مار ، مزاحمت پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اس پر گولیاں چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو جو کہ چہرے پر ماسک لگائے اور پی کیپ پہنے ہوئے تھے اعظم بستی ڈبل روڈ پر قائم میڈیکل اسٹور پر آتے ہیں اور اسلحے کے زور پر دکانداروں کو یرغمال بنا کر دکان پر موجود گاہک سے پرس چھین لیتے ہیں۔  اس دوران ایک ڈاکو نقدی نکالنے کے لیے کاؤنٹر سے دکان کے اندر کود گیا اور کیش کاؤنٹر سے نقدی جمع...
    بلوچستان کے محکمۂ صحت کے میڈیکل اسٹور ڈپو کی پانچ سالہ اسپیشل آڈٹ رپوٹ میں 5 ارب روپے سے زائد کی بےضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے 2017ء سے 2022ء کے دورانیہ پر محکمۂ صحت بلوچستان کے میڈیکل اسٹور ڈپو کی 5 سالہ اسپیشل آڈٹ رپوٹ جاری کی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق 98 کروڑ کی ادویات اور سرجیکل آلات کی پرچیز کمیٹی کی منظوری کے بغیر خریداری کی گئی۔دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ صوبے کے اضلاع میں ایک ارب 77 کروڑ کی ادویات تقسیم ہی نہیں ہوئیں، 19 کروڑ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا گیا جبکہ ٹینڈر اور ریکارڈ مرتب کیے بغیر 25 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ بلوچستان: محکمۂ...
    لاہور: خاتون کا مذاق اُڑانے اور سرعام تشدد کرنے والے میڈیکل اسٹور مالکان  کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون  پر تشدد کرنے والے میڈیکل اسٹور مالکان  کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ میو اسپتال میں یاسمین اپنے بچے کے علاج کے لیے آئی تھی۔ خاتون میڈیکل اسٹور پر دوا واپس کرنے گئی تو میڈیکل اسٹور پر موجود عملے نے مذاق اُڑایا اور تھپڑ مارے۔ بعد ازاں خاتون  یاسمین کی جانب سے چوکی میو اسپتال پولیس کو تحریری درخواست دی گئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ پولیس حکام کے مطابق  ملزمان میں بلا ل حسین  اور عثمان  شامل ہیں جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔...
    پولیس افسر کے مطابق الپوری میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کے صدر ملک عدالت خان نے دیگر میڈیکل اسٹور مالکان سے ہڑتال میں شامل ہونے کی درخواست کی، تاہم انہوں نے انکار کیا، جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شانگلہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے میں صدر میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے معاملے پر میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کے صدر کو قتل کر دیا گیا۔ الپوری کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محمد عارف خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شانگلہ کے علاقے کوزہ...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے حکام نے بتایا کہ اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیرملکی کرنسی ڈیلرزکے خلاف جمشید روڈ پر واقع ایک میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مار کارروائی کی اور اس دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ  گرفتار ملزمان کو غیرملکی کرنسی اور غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے حوالے سے ڈیجیٹل شواہد سے بھرے موبائل فون سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موقع پر پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے رضاکارانہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی فروخت میں ملوث رہے ہیں۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 12,000 امریکی ڈالرز، 2 موبائل...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے میڈیکل اسٹور پر چھاپا مار کر غیرقانونی کرنسی ڈیلرز کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے جمشید روڈ پر واقع میڈیکل اسٹورپر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان رفیق اور عمر کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو غیرملکی کرنسی اور غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے حوالے سے ڈیجیٹل شواہد سے بھرے موبائل فون سمیت گرفتارکیا۔ موقع پر پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے رضاکارانہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی فروخت میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے12,000 امریکی ڈالرزاور 2 دو موبائل فونز تحویل میں لیے گئے۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی پونے چھ نمبر کے قریب ایک میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کے دوران ہونے والی فائرنگ میں 24 سالہ صہیب ولد محمد جاوید جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے میڈیکل اسٹور لوٹنے کی کوشش کی، جس پر اسٹور کے مالک صہیب نے مزاحمت کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے بے دردی سے فائرنگ کردی، جس سے صہیب کو کندھے پر گولی لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔  عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک کا استعمال کیا تھا اور رقم لوٹنے کے بعد وہ فرار ہو رہے تھے، واقعے کے بعد اطراف کے لوگوں نے شور مچایا، جس پر ملزمان نے بے...
۱