خاتون کا مذاق اُڑانے اور سرعام تشدد کرنے والے میڈیکل اسٹور مالکان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
لاہور:
خاتون کا مذاق اُڑانے اور سرعام تشدد کرنے والے میڈیکل اسٹور مالکان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق خاتون پر تشدد کرنے والے میڈیکل اسٹور مالکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ میو اسپتال میں یاسمین اپنے بچے کے علاج کے لیے آئی تھی۔ خاتون میڈیکل اسٹور پر دوا واپس کرنے گئی تو میڈیکل اسٹور پر موجود عملے نے مذاق اُڑایا اور تھپڑ مارے۔
بعد ازاں خاتون یاسمین کی جانب سے چوکی میو اسپتال پولیس کو تحریری درخواست دی گئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان میں بلا ل حسین اور عثمان شامل ہیں جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرنے والے
پڑھیں:
کراچی، غازی گوٹھ میں صدوق سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے ملیر سٹی غازی گوٹھ میں صدوق میں ایک خاتون کی لاش ملی جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا
تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے ملیر غازی گوٹھ شیل پیٹرول پمپ والی گلی میں ایک صندوق سے 60 سالہ خاتون کی لاش ملی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا گیا جہاں سے شواہد اکھٹے کیے گئے بعدازاں جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
مزید پڑھیں: کراچی؛ تالاب سے نوجوان کی لاش برآمد، پانی کی بالٹی میں ڈوب کر کمسن بچی جاں بحق
جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش 2 روز پرانی لگتی ہے خاتون کی جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ، خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل گیا ہے، خاتون کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا جس کے بعد مزید تفصیلات ملیں گی۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے سردخانے منتقل کر دی ۔