data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( کامر س رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ (ICCD) مشترکہ طور پر ایک اہم میڈیکل ٹورازم کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں؛ جس کا مقصد پاکستان کو میڈیکل ٹوارزم کابین الاقوامی مرکز بنانا اور مریضوں کو اعلیٰ ترین معیار کی خدمات کی فراہمی ہو گا۔یہ کانفرنس 15 جولائی 2025 کو کراچی میں ICCD کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوگی اور یہ ”ٹی فار ٹوارزم سیریز” کا حصہ ہوگی ۔اس سیریز کا مقصدپاکستان کو صحت و سیاحت کے میدان میں عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔مزید برآں، اس کانفرنس میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے اعلیٰ سطح کے ماہرین؛ ڈاکٹر؛ اسپتال منتظمین؛ دواساز و بایومیڈیکل کمپنیاں؛ سپلائی چین ماہرین اور حکومتی نمائندے شرکت کریں گے۔میڈیکل ٹورازم کے شعبے میں جدید رجحانات؛ چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال؛صحت کی خدمات کی بہتری کے لیے قابلِ عمل حکمت عملیاں وضع کرنا؛پاکستان اور او آئی سی ممالک کو عالمی طبی سیاحت کے نقشے پر لانا کانفرنس کا ایجنڈا ہو گا۔ کانفرنس کے ساتھ ایک خصوصی ہیلتھ کیئر ایکسپو بھی منعقد ہوگی؛ جہاں مقامی و بین الاقوامی ادارے اپنی طبی مصنوعات اور خدمات پیش کریں گے۔یہ کانفرنس ICCD اور FPCCI کے گزشتہ کامیاب سسٹین ایبل ٹورازم فورم کے تسلسل میں ایک اہم قدم ہے؛ جس میں بین الاقوامی وفود نے بھرپور شرکت کی تھی۔ FPCCI اور ICCD کی قیادت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صحت اور سیاحت کو آپس میں جوڑ کر پاکستان نئی معاشی راہیں کھول سکتا ہے۔ دنیا بھر میں معیاری مگر کم خرچ علاج کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان اس حوالے سے ایک نمایاں بین الاقوامی مقام حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ ایک بین الاقوامی ادارہ ہے؛ جو کہ، او آئی سی کے57 مسلم ممالک کے نجی شعبے کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کا ہیڈکوارٹر کراچی پاکستان میں واقع ہے۔ کے نامور ایگزیکٹو ایجوکیشن پلیٹ فارمز میں سے ایک ہارورڈ بزنس اسکول کے ایڈوانسڈ مینجمنٹ پروگرام کے فارغ التحصیل ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بین الاقوامی

پڑھیں:

حیدرآباد: انڈس لاء کالج کے اسٹوڈنٹس بابرجمالی کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی حیدرآباد کے تحت ایک روزہ تربیت گاہ کا انعقاد کل ہوگا
  • امیرجماعت اسلامی باجوڑ صاحبزادہ ہارون الرشید پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں فری لانسرز کا کردار اہم ہے، گورنر پنجاب
  • محرم الحرام کی مناسبت سے ایف سی بلوچستان ہیڈکوارٹرز میں سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد
  • حیدرآباد: انڈس لاء کالج کے اسٹوڈنٹس بابرجمالی کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں
  • گیس قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے ، سکھر چیمبر
  • وزیراعظم کی سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایات
  • سیاحت کو فروغ دیکر پاکستان کو ٹورازم برانڈ کے طور پر متعارف کروایا جائے، وزیر اعظم
  • میڈیکل تعلیم میں انقلاب: پاکستان میں پی ایم اینڈ ڈی سی CPD سسٹم نافذ کرے گا