2025-07-26@06:38:25 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«میگاواٹ ہو گئی»:
تربیلا ڈیم میں بارشوں کی کمی کے باعث پانی کی آمد میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے جس کے باعث پانی کی سطح روز بروز کم ہوتی جا رہی ہے۔ ترجمان واپڈا کے حوالے سے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کا موجودہ لیول 1450.85 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ ڈیڈ لیول سے صرف 48 فٹ بلند ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈیم میں پانی کی آمد 177400 کیوسک جبکہ اخراج 151800 کیوسک ہے، پانی کی کم آمد کے باوجود تربیلا ڈیم کے تمام 17 پیداواری یونٹس فعال ہیں اور ان سے اس وقت 1413 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ تربیلا ڈیم کی کل پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے جبکہ...
نیپرا ترجمان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے کراچی کے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے کیونکہ متبادل توانائی کے ذرائع سے شہر کے پاور گرڈ پر دباؤ کم ہوگا۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کی شدت اور دورانیے میں نمایاں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے دو بڑے سولر توانائی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، جن کا مقصد شہر میں بجلی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزارت توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے مجموعی طور پر 270 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔...

بھارت کے پاس دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی سہولت موجود نہیں تو پاکستانی دریاؤں کاپانی کہاں گیا؟ ماہرین نے سوالات اٹھادیے
بھارت کے پاس دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی سہولت موجود نہیں تو پاکستانی دریاؤں کاپانی کہاں گیا؟ ماہرین نے سوالات اٹھادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بھارت چناب بیسن میں پکل دل (1,000 میگاواٹ)، کیرو (624 میگاواٹ)، کوار (540 میگاواٹ) سمیت دیگر منصوبے لگا رہا ہے جو 2027-28 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ ماہرین کہتے ہیں بھارتی اقدامات ’واٹر اسٹرائیک‘ ہیں جوسرجیکل سٹرائیک سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کایہ بھی کہنا ہےکہ بھارت کے پاس دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ پاکستانی دریاؤں کاپانی آخرکہاں گیا؟ بھارت نے یہ پانی روک کرکہیں اسے اپنے کسانوں کے لیے استعمال کرنا تو شروع نہیں کردیا۔...
اسلام آباد: ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی تین پیسے سستی ہونے کا امکان ہے، ڈسکوز نے درخواست دے دی جس پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا اتھارٹی میں ڈسکوز کی بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت کیس آفیسر نے بتایا کہ مارچ میں 8 ارب 40 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی ہے، ڈسکوز کے مطابق مارچ میں بجلی کی لاگت 9.22 روپے فی یونٹ تھی، مارچ کے لئے بجلی کی ریفرنس لاگت 9.25 روپے فی یونٹ تھی۔ سی پی پی اے نے بتایا کہ منفی ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 25 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، مارچ میں انرجی مکس میں صرف ایک...
تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 27 فٹ بلند ہوگیا ہے جس کے بعد ڈیم میں پانی کی سطح 1429.53 لیول ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈیم میں پانی کی آمد 50300 کیوسک ہے جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج 20000 کیوسک ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اگلے 4 سے5 روز میں منگلا، تربیلا ڈیمز میں پانی مکمل ختم ہونے کا خدشہ ترجمان نے بتایا کہ بجلی کے 17 پیداواری یونٹ میں سے 8 یونٹ بند ہیں جبکہ باقی 9 پیداواری یونٹ سے 1170 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے۔ تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 اور پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے، تربیلا ڈیم کے پاور ہاؤس میں لگے 17 پیداواری یونٹ 4888 میگاواٹ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی میں شرکت کی اور پاکستان کے پاور سیکٹر میں جاری ماحول دوست پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بجلی کی پیداوار، انرجی کنزرویشن اور اس کے استعمال میں ماحول دوست پالیسی کو اپنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک کی 55 فیصد بجلی ماحول دوست ذرائع سے پیدا ہو رہی ہے اور سال 2030 تک یہ شرح 60 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مستقبل میں پاکستان کی بجلی پیداوار کا 88 فیصد ماحول دوست ذرائع سے کرنے کا جامع منصوبہ تشکیل دیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...