کراچی کے لئے 270 میگاواٹ کے دو بڑے سولر منصوبے منظور
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
نیپرا ترجمان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے کراچی کے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے کیونکہ متبادل توانائی کے ذرائع سے شہر کے پاور گرڈ پر دباؤ کم ہوگا۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کی شدت اور دورانیے میں نمایاں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے دو بڑے سولر توانائی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، جن کا مقصد شہر میں بجلی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزارت توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے مجموعی طور پر 270 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان میں سے ایک منصوبہ 120 میگاواٹ کا ہے جو کہ دیہہ ہلکانی میں قائم کیا جائے گا جبکہ دوسرا منصوبہ 150 میگاواٹ کا ہے جو دیہہ میٹھا گار میں لگایا جائے گا، دونوں منصوبے جدید سولر ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوں گے اور ماحولیاتی طور پر بھی محفوظ ہوں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے کراچی کے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے کیونکہ متبادل توانائی کے ذرائع سے شہر کے پاور گرڈ پر دباؤ کم ہوگا۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کی شدت اور دورانیے میں نمایاں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر توانائی سندھ نے بھی ان منصوبوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ پائیدار اور ماحول دوست توانائی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل میں مزید منصوبے بھی زیر غور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک موجودہ نظام میں بہتری نہیں آتی، ایسے منصوبے بھی وقتی اعلانات ہی ثابت ہوں گے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سابق گورنر سندھ بیرسٹر کمال اظفر انتقال کرگئے
کراچی(نیوز ڈیسک)سابق گورنر سندھ بیرسٹر کمال اظفر 87 برس کی عمر میں کراچی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔
سابق گورنر سندھ کمال اظفرکافی عرصے سے بیمار تھے۔مرحوم 1995سے 1997 تک گورنر سندھ رہے تھے۔
صدرمملکت آصف زرداری ،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کمال اظفر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
صدر مملکت نے اپنے ایک بیان میں کمال الدین اظفر کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےکہا کہ کمال الدین اظفر جیسے سیاستدان پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں۔
سینیٹر وقار مہدی کے مطابق کمال اظفر کی نمازجنازہ بدھ کے روز نماز عصر کے بعد عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ادا کی جائے گی۔