Juraat:
2025-05-29@06:39:49 GMT

حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری میں مشکلات کا سامنا

اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT

حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری میں مشکلات کا سامنا

(آئی ایم ایف کے بجٹ اہداف پر اعتراضات)( اہم وزارتوں میں اختلافات )
ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا،شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں، ذرائع
ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، قرض ادائیگی، دفاعی بجٹ، ٹیکس وصولیاں، ترقیاتی بجٹ کاہدف طے کیا جائیگا، ورچوئل مذاکرات آج ہوں گے،رپورٹ
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری میں مشکلات کا سامنا ہے۔وزارت خزانہ و منصوبہ بندی میں اختلاف بھی سامنے آگئے، ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بجٹ اہداف پر اتفاق نہ ہونے سے آئندہ مالی سال کی منصوبہ بندی تاخیر کا شکار ہے۔رپورٹ کے مطابق سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ملتوی کردیا گیا، نئی تاریخ بعد میں دی جائے گی۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور معاشی پلان پر سفارشات تیار ہونا تھیں، اجلاس میں رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جانا تھا۔ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں تاخیر سے بجٹ سازی کے عمل پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔آئی ایم ایف نے بجٹ مشاورت کے لیے ورچوئل مذاکرات سے قبل پاکستان سے گیس کمپنیوں کا ڈیٹا طلب کرلیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مشاورت کے لیے ورچوئل مذاکرات آج ہوں گے جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے مذاکرات سے قبل پاکستان سے گیس کمپنیوں کا ڈیٹا طلب کرلیا۔ ذرائع نے کہا کہ ورچوئل مذاکرات میں گیس سیکٹر کے گردشی قرضے پر بات چیت کا امکان ہے، پیٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے گیس کا گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے پلان فراہم کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق گیس کے شعبہ میں گردشی قرضہ 2800 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے، اسے کم کرنے کے لیے ڈیوڈنڈ استعمال کرنے کی تجویز زیر غور ہے، آئی ایم ایف وفد نے گیس کے شعبے کی کمپنیوں کا ڈیٹا طلب کیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ ا?ئی ایم ایف کو گیس کمپنیوں کی 5 سالہ کارکردگی پیش کی جائے گی، گیس کمپنیوں کے 5 سالہ منافع اور نقصان سمیت بیلنس شیٹ پر بات چیت ہو گی، حکومت گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ آئندہ 5 برسوں میں ختم کرنے کا پلان دے گی۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ترقیاتی منصوبوں کی ورچوئل مذاکرات ذرائع نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی بجٹ گیس کمپنیوں ا ئی ایم ایف مالی سال کے لیے

پڑھیں:

سندھ حکومت کی دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کیلیے کوششیں تیز

کراچی:

کراچی کے بعد سندھ کے دیگر بڑے شہروں میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کے لیے حکومت سندھ نے کوششیں تیز کر دیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ملاقات کی جس میں صوبے کے تیزی سے ترقی پذیر ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ممکنہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ اسد ضامن اور منیجنگ ڈائریکٹر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو نے بھی شرکت کی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی جانب سے سندھ کے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے وفد کو خوش آمدید کہا اور سندھ کی ترقی میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کردار کی تعریف کی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے سندھ کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں دلچسپی کو خوش آئند سمجھتے ہیں، ہماری حکومت پبلک ٹرانسپورٹ میں انقلابی تبدیلی کے لیے پُرعزم ہے اور پائیدار ٹرانسپورٹ ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کراچی میں شروع کر چکے ہیں، جسے عوام کی طرف سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ شہری ٹرانسپورٹ کا مستقبل صاف توانائی اور ٹیکنالوجی پر مبنی حل میں ہے۔ سندھ کے عوام کو جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات دے رہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے ہم اپنے منصوبوں کی رفتار میں تیزی لا سکتے ہیں۔

سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ الیکٹرک وہیکل سیکٹر میں تیزی سے کام کرنا چاہتے ہیں اور کراچی کے بعد دیگر بڑے شہروں میں بھی الیکٹرک بس سروس کا دائرہ کار بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، حکومت سندھ ہر سطح پر سہولت کاری کے لیے تیار ہے تاکہ منصوبوں پر تیزی سے اور شفاف انداز میں عمل درآمد ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • صوبے میں یکساں ترقی ترجیح ہے: علی امین گنڈاپور
  • ترقیاتی فنڈز کا بیشتر حصہ جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے مختص ہوگا، علی امین گنڈاپور
  • وزیر خزانہ کا شفاف و ترقیاتی اقتصادی پالیسیوں کے عزم کا اعادہ
  • کراچی کی طرح دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کیلئے حکومت سندھ کی کوششیں تیز
  • سندھ حکومت کی دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کیلیے کوششیں تیز
  •  ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں،  خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کریں گے، بلاول بھٹو
  • آئی ایم ایف کے بجٹ اہداف پر اعتراضا ت، ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار
  • آئی ایم ایف نے بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھا دیے، اہم وزارتوں کے درمیان بھی اختلافات سامنے آگئے
  • آئی ایم ایف نے بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھا دیے، اہم وزارتوں کے درمیان بھی اختلافات سامنے آگئے