2026-07-24@15:23:25 GMT
تلاش کی گنتی: 20
«پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس»:
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
علی ساہی: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر مظہر اقبال سے ملاقات میں منشیات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور آگاہی مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کی جنگ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علماء اور مساجد عوام میں آگاہی پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق منشیات سے پاک پنجاب...
اینٹی نارکوٹکس فورس یعنی اے این ایف نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر ملکی منشیات فروش نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران نائجیرین گروہ کو بے نقاب کیا گیا جو اسلام آباد اور راولپنڈی میں طلبا کو کوکین اور آئس فراہم کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 400 کلو منشیات برآمد، 5 گرفتار گرفتار ملزمان کے قبضے سے 860 گرام کوکین کیپسولز، کوکین کے پیکٹس اور میتھ ایمفیٹامائن برآمد کی گئی۔ اے این ایف حکام کے مطابق منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری...
اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی، اسلام آباد،راولپنڈی میں منشیات فروخت کرنے والا غیر ملکی نیٹ ورک گرفتار
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد اور راولپنڈی میں منشیات فروخت کرنے والے غیر ملکی نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی منشیات نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت دو اہم کارندوں کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان نائجیرین منشیات نیٹ ورک سے تعلق رکھتے تھے جو اسلام آباد اور راولپنڈی میں خصوصاً طلبہ کو کوکین اور آئس فراہم کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 860 گرام کوکین کیپسول، کوکین پیکٹس اور میتھ ایمفیٹامین برآمد کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گروہ کے سرغنہ...
شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے شیخوپورہ میں سالانہ منشیات تلفی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 ٹن سے زائد مختلف اقسام کی منشیات اور ایک لاکھ 69 ہزار لیٹر سے زائد شراب تلف کی گئی۔ تلف کی جانے والی منشیات میں شراب، چرس، ہیروئن، آئس، پوست اور بھنگ شامل تھیں۔ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے منشیات کو جدید طریقہ کار کے تحت انڈسٹریل انسنریٹر میں نذرِ آتش کیا گیا۔ تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف پنجاب، ڈائریکٹر جنرل سی این ایف پنجاب، آر پی او شیخوپورہ، بشپ آف لاہور اور یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کے وائس چانسلر نے خصوصی شرکت کی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے مطابق رواں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے خطے میں منشیات فروش نیٹ ورکس کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ بحیرۂ عرب میں پاکستانی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی فراہم کردہ خفیہ اطلاع پر بحیرۂ عرب میں کامیاب کارروائی کی گئی جس کے دوران منشیات کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی گئی۔ اس کارروائی میں اینٹی نارکوٹکس فورس، پاک بحریہ، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سنٹر نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک مشتبہ کشتی کی تلاشی لی گئی جس سے تیرہ سو کلوگرام سے زائد...
گوادر (نیوز ڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر میں بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1.2 ٹن چرس برآمد کر لی جبکہ دو اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے این ایف نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران پنجگور اور تربت قومی شاہراہ پر ایک مشکوک ٹرک کو روک کر تلاشی لی، جہاں خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ برآمد کی گئی 1.2 ٹن چرس کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 66.15 ملین امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کافی عرصے سے ایک بدنام زمانہ اسمگلر کی زیر سرپرستی چلنے والے منشیات اسمگلنگ...
اینٹی نارکوٹکس فورس کی مختلف کارروائیوں میں2کروڈ35لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 195.22کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی،5ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 5 مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 2کروڈ35لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 195.22کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جناح ایئرپورٹ پر عمرہ کے لیے جانے والے مسافر کے سامان سے 875گرام آئس اور 90گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب کچلاک بائی پاس ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 78کلوگرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اُدھر چونگی نمبر 26 اسلام آباد...
کراچی: محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ونگ ویسٹ کی انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی میں حب ریور روڈ نارکوٹکس چیک پوسٹ پر ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی، جس سے 266 کلو 950 گرام آئیس (میتھامفیٹامائن) اور 60 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ کارروائی کے دوران ملزم عارف کی نشاندہی پر گارڈن میں واقع گودام پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے مزید 26 کلو آئس ضبط کی گئی اور ملزم شہزاد کو گرفتار کیا گیا۔ مزید پڑھیں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار، 91 کلو سے زائد منشیات برآمد اے این ایف کی کارروائیاں، 77 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد انچارچ سید فیاض حسین شاہ کے مطابق،...
اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 154.15 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئیں جبکہ اے این ایف پنجگور میں بین الاقوامی ڈرگ ٹریفکنگ تنظیم کی مسلسل نگرانی کر رہی تھی۔ اے این ایف ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گیس کنٹینر کو ایم 8 گوادر سی پیک روڈ پر روک کر تلاشی لی۔ موقع پر تلاشی کے دوران 553.5 کلو گرام آئس اور 40 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لے لی گئی۔ قبضے میں لی گئی منشیات کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 154.15 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ منظم اسمگلنگ نیٹ ورک کے 2 کارندے...
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نےکراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کےدوران 32لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات تحویل میں لے لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،کراچی میں تین مختلف کارروائیاں کی گئیں جس میں کوریئر آفس میں لندن بجھوائے جانے والے پارسل سے بچوں کے 4 کمبلوں میں جذب 3.8کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔ شاہراہ فیصل پر ایک اور کوریئر آفس میں جاپان جانیوالے پارسل سے چاولوں میں شامل 110گرام آئس برآمد کی گئی، جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کے کارگو شیڈ میں نیوزی لینڈ روانہ ہونے والے پارسل میں موجود لیڈیز بیگ سے 3.6کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ دیگر کارروائیوں کے دوران کاک پل اسلام...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی موثر اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت لاہور ڈویژن میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی گزشتہ روز صبح 5بج کر 30منٹ پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جس میں پنجاب سی این ایف کی ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت اور برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے منسلک سمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔ کارروائی کے دوران 1.32کلوگرام ہیروئن، 3عدد ڈرونز، 2عدد ایس ایم جیز بمعہ 60رائونڈز، 1عدد پسٹل اور 2عدد بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکلیں...
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارروائیوں کے دوران 87کلوگرام سے زائد منشیات تحویل میں لے لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مذکورہ تسلسل میں کراچی میں تین مختلف کارروائیاں کی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران سپرہائی وے کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 36کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، سہراب گوٹھ میں کارروائی کےدوران 3کلو 600گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سہراب گوٹھ میں واقع کوریئرآفس میں اسلام آباد سے آنے والے پارسل سے 10گرام وزنی 14عدد ایکسٹیشی گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان نے...
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوانوں کو دیکھ کر بے حد مسرت ہوئی۔ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی صورت میں پاکستان اور پنجاب کا مستقبل محفوظ نظر آرہا ہے۔ ڈی جی سی این ایف بریگیڈئر مظہر نے نہایت کم عرصے میں ایک بہترین سپیشلائزڈ فورس قائم کر کے دکھائی جس پر انہیں شاباش دیتی ہوں۔ سی این ایف فور س کی باڈی لینگویج سے نظر آتا ہے کہ پنجاب سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔ پاکستان کی آبادی 65فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں منشیات سے بچانا ہے۔ آبادی تب ہی ملک کی طاقت بنتی ہے جب منشیات...
پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاونٹر نارکوٹکس فورس قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)حکومت پنجاب نے منشیات کے سدباب کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں کاونٹر نارکوٹکس فورس(سی این ایف)قائم کردی، اس طرح پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی حکومت نے کانٹر نارکوٹکس فورس قائم کرتے ہوئے ادارہ جاتی انتظامی اقدامات اورآ ئینی اصلاحات کی نئی تاریخ رقم کر دی اور پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔صوبوں کو اسپیشلائزڈ فورسز بنانے کا مینڈیٹ 2018 میں 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت دیا گیا تھا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پاکستان کی...
لاہور: حکومت پنجاب نے منشیات کے سدباب کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) قائم کردی، اس طرح پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی حکومت نے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم کرتے ہوئے ادارہ جاتی انتظامی اقدامات اورآ ئینی اصلاحات کی نئی تاریخ رقم کر دی اور پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ صوبوں کو اسپیشلائزڈ فورسز بنانے کا مینڈیٹ 2018 میں 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت دیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پاکستان کی پہلی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی باقاعدہ لانچنگ کر دی ہے، پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس...
سٹی 42:وزیراعلیٰ پنجاب نے منشیات کے خلاف جاری مہم کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن اور محفوظ نظر آ رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انتہائی کم عرصے میں ایک بڑی اور منظم فورس تیار کی گئی ہے،منشیات جیسی لعنت کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا. وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ منشیات جیسی لعنت کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا،منشیات گلی محلے،سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیز تک پہنچ چکی ہیں،کاؤنٹرنارکوٹکس فورس اس لعنت کا جڑسے اکھاڑ کرخاتمہ کرے گی۔ پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان اُنہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد اس فورس کو ضلع سطح پر...
وزیراعلیٰ پنجاب نے سی این ایف کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ مجھے فخر ہے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہت اچھے جوان سلیکٹ ہوئے ہیں، ہم نے ایک صحت مند پاکستان بنانا ہے، نوجوان اپنی تعلیم اور صحت پر توجہ دیں، منشیات ہر سکول اور ہر یونیورسٹی تک پہنچ چکی ہے، اس لعنت کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اس فورس کی وجہ سے پنجاب میں منشیات کا بہت جلد خاتمہ ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ مجھے فخر ہے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہت اچھے جوان...
کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے شہرکے علاقے سہراب گوٹھ میں بس ٹرمینل اور ساؤتھ ایشین پورٹ پر کارروائی کے دوران 54 کلوگرام چرس اور9.6کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں اور ملک کےمختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور خفیہ اطلاع پرسہراب گوٹھ میں بس ٹرمینل کے قریب کارروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران 2گاڑیوں سے 54کلوگرام چرس برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک اور کارروائی کے دوران شہرکے ساؤتھ ایشین پورٹ ٹرمینل پر ایک کنٹینر کے ائیرکنڈیشن یونٹ میں چھپائی گئی 9.6کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر2ملزمان کی گرفتاری...
— فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع پشین میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے 360 کلوچرس برآمد کر لی۔ کوئٹہ: منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 200 کلو چرس اور 2 کلو آئس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق انسدادِ منشیات فورس نے اطلاع ملنے پر پشین کے ایک غیر آباد علاقے میں کارروائی کی ہے۔ سرچنگ کے دوران اہلکاروں نے 360 کلو چرس برآمد کر لی تاہم کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔منشیات برآمدگی سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کراچی (رپورٹ‘ محمد علی فاروق) پاکستانی کسٹم حکام نے اسلحے کے بڑے ذخیرے کو ملک سے باہر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 1464 نائن ایم ایم اور 30 بور پستول برآمد کرلیے، ملزمان نے عمان درآمد کرنے کے لیے اسلحہ چھت کے پنکھے کی پیکنگ کے اندر چھپا رکھا تھا، برآمد کنندہ روزینہ عبداللہ اور کلیئرنگ ایجنٹ پر مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کیو آئی سی ٹی) پر کسٹم کا عملہ معمول کی چیکنگ میںشک کی بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس فورس سے مدد طلب کی۔ آپریشن کے نتیجے میںآمد اسلحہ کسٹم ایکٹ1969 کے تحت قبضے میں لے لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق...