اینٹی نارکوٹکس فورس کی مختلف کارروائیوں میں2کروڈ35لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 195.22کلو گرام منشیات برآمد کر لی  گئی،5ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 5 مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 2کروڈ35لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 195.

22کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جناح ایئرپورٹ پر عمرہ کے لیے جانے والے مسافر کے سامان سے 875گرام آئس اور 90گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب کچلاک بائی پاس ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 78کلوگرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان  کو گرفتار کیا گیا۔ اُدھر چونگی نمبر 26 اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 18کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا جب کہ جی ٹی روڈ راولپنڈی پر اسپتال کے قریب ملزم سے 2.2کلوگرام چرس برآمد  ہوئی۔ علاوہ ازیں کچلاک بائی پاس ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے قریب ایک اور کارروائی کے دوران 61کلوگرام آئس برآمد  کرلی گئی۔ تمام کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کو گرفتار کے قریب

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار