کراچی ایئرپورٹ  پر عمرہ کے لیے جانے والے مسافر کے  سامان سے منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 5 مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 2کروڈ35لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 195.22کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جناح ایئرپورٹ پر عمرہ کے لیے جانے والے مسافر کے سامان سے 875گرام آئس اور 90گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب کچلاک بائی پاس ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 78کلوگرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان  کو گرفتار کیا گیا۔ اُدھر چونگی نمبر 26 اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 18کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا جب کہ جی ٹی روڈ راولپنڈی پر اسپتال کے قریب ملزم سے 2.

2کلوگرام چرس برآمد  ہوئی۔

علاوہ ازیں کچلاک بائی پاس ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے قریب ایک اور کارروائی کے دوران 61کلوگرام آئس برآمد  کرلی گئی۔

تمام   کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کو گرفتار کے قریب

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا