شہر قائد میں خاتون سمیت 3افراد قتل ، دیگر واقعات میں 3جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جاںبحق ہوگئے‘ دیگر واقعات میں 2افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن کے علاقے بلدیہ ٹائون خیبر چوک کے قریب کلہاڑی کے وار سے 55سالہ شخص رازمہ خان ولد میر افضل خا ن قتل کر دیا گیا۔ مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے سپر دکر دیا گیا۔ قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ لانڈھی کے علاقے لانڈھی نمبر 4 اٹک پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 50 سالہ گل فراز ولد پشت خان کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم خان وڈا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔ مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کا تعلق باجوڑ سے ہے۔ ملزم آج صبح باجوڑ سے کراچی پہنچا تھا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک 9mm پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطہ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ زمان ٹائون تھانے کی حدود کورنگی نمبر 6 میں قاسم سویٹس کے قریب گھریلو تنازع کے دوران شوہر کی فائرنگ سے 25 سالہ خاتون کائنات زوجہ تاج محمد جاں بحق ہوگئیں۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیف المری گوٹھ‘ پلی باؤنڈری کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 50 سالہ مشتاق ولد الٰہی بخش جاں بحق ہوگیا۔ پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود عیسیٰ نگری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 45سالہ یاسر کمال جاںبحق ہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5E میں گھر نمبر 483 غوثیہ مسجد کے قریب سے ایک معمر شخص 60سالہ محمد افضل ولد نورالدین کی دو دن پرانی لاش ملی۔ دوسری جانب ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 3 کے قریب گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار بلال اور شاہ فہد زخمی ہوگئے۔ ماڈل کالونی امیر آباد ون اے نزد کنگ ائر برڈ اسکول گھر میں جھلس کر سرکاری ادارے کاافسر انور زخمی ہوگیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کر دیا گیا کے علاقے کے قریب
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔