امریکا سے کراچی پہنچنے والی ساڑھے 5 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
امریکا سے آنے والے مشتبہ پارسلز کی معمول کی اسکیننگ اور جانچ پڑتال کے دوران ایک پارسل سے 370 گرام چرس برآمد کی گئی، جس کی مالیت ایک کروڑ تیرہ لاکھ ساٹھ ہزار روپے تھی، اس پارسل کو شرٹس ظاہر کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ کی کاروائی کرتے ہوئے ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چرس اسمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام بنا دیں۔ ایف بی آر کے مطابق ںایئر کارگو کنٹرول یونٹ کلکٹریٹ آف کسٹمز (ایئرپورٹ) کراچی نے انٹرنیشنل میل آفس کراچی کے ذریعے چرس اسمگل کرنے کی دو کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے مجموعی طور پر 1.
امریکا سے آنے والے مشتبہ پارسلز کی معمول کی اسکیننگ اور جانچ پڑتال کے دوران ایک پارسل سے 370 گرام چرس برآمد کی گئی، جس کی مالیت ایک کروڑ تیرہ لاکھ ساٹھ ہزار روپے تھی، اس پارسل کو شرٹس ظاہر کیا گیا تھا۔ دوسرے پارسل میں نائلون کارپٹ کے نمونے ظاہر کیے گئے، جبکہ اس میں 1.5 کلوگرام چرس چھپا کر اسمگل کی جا رہی تھی، جس کی مالیت چار کروڑ ساٹھ لاکھ ستر ہزار روپے تھی۔ دونوں پارسلوں کا الگ الگ مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جس کی مالیت ہزار روپے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔