گوادر (نیوز ڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر میں بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1.2 ٹن چرس برآمد کر لی جبکہ دو اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اے این ایف نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران پنجگور اور تربت قومی شاہراہ پر ایک مشکوک ٹرک کو روک کر تلاشی لی، جہاں خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ برآمد کی گئی 1.

2 ٹن چرس کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 66.15 ملین امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کافی عرصے سے ایک بدنام زمانہ اسمگلر کی زیر سرپرستی چلنے والے منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کی نگرانی کر رہی تھی۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ برآمد شدہ منشیات افغانستان سے اسمگل کی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق یہ بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک پنجگور سے تربت کے راستے گوادر اور پسنی تک منشیات منتقل کرتا تھا، جہاں سے ماہی گیر کشتیوں کے ذریعے خلیجی ممالک، یمن اور تنزانیہ اسمگل کی جاتی تھیں۔

اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ گروہ کے سرغنہ اور دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ ملک سے منشیات کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔
https://mnews.pk/wp-content/uploads/2026/02/drug-caught-in-gawader.mp4

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اینٹی نارکوٹکس فورس اسمگلنگ نیٹ ورک منشیات اسمگلنگ بین الاقوامی

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار