Daily Mumtaz:
2026-07-23@23:56:16 GMT

اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیخوپورہ میں سالانہ منشیات تلفی تقریب کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیخوپورہ میں سالانہ منشیات تلفی تقریب کا انعقاد

‍‍‍‍‍‍

شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے شیخوپورہ میں سالانہ منشیات تلفی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 ٹن سے زائد مختلف اقسام کی منشیات اور ایک لاکھ 69 ہزار لیٹر سے زائد شراب تلف کی گئی۔

تلف کی جانے والی منشیات میں شراب، چرس، ہیروئن، آئس، پوست اور بھنگ شامل تھیں۔ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے منشیات کو جدید طریقہ کار کے تحت انڈسٹریل انسنریٹر میں نذرِ آتش کیا گیا۔

تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف پنجاب، ڈائریکٹر جنرل سی این ایف پنجاب، آر پی او شیخوپورہ، بشپ آف لاہور اور یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کے وائس چانسلر نے خصوصی شرکت کی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے مطابق رواں سال کے دوران 590 منشیات اسمگلرز کو گرفتار کر کے 463 مقدمات درج کیے گئے۔ مختلف عدالتوں سے 35 خطرناک اسمگلرز کو عمر قید جبکہ 132 اسمگلرز کو سخت سزائیں دلوائی گئیں۔

اے این ایف کی جانب سے منشیات کے خلاف آگاہی کے لیے کالجوں اور یونیورسٹیوں سمیت ہزار سے زائد تعلیمی اداروں میں سیمینارز بھی منعقد کیے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ میں سخت قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو آگاہ کرنا بھی اولین ترجیح ہے۔
https://mnews.

pk/wp-content/uploads/2026/02/anf.mp4

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ

پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔

رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔

رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘

https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/

رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘

رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف