2025-10-04@19:53:58 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«ہاتھی کے»:

    بھارت میں ہاتھیوں کو خطرے سے دوچار (Endangered) جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہ عظیم جانور کئی خطرات سے دوچار ہیں، جن میں شکاریوں کے ہاتھوں ہلاکت، قدرتی رہائش گاہوں کا خاتمہ اور تجارتی و تفریحی مقاصد کے لیے ظلم و ستم شامل ہیں۔ اکثر انہیں میلوں، سیاحتی مقامات یا سرکس میں استعمال کیا جاتا ہے، جہاں ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ تاہم کچھ خوش نصیب ہاتھیوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ موجود ہے، بھارت کا پہلا باقاعدہ ’ہاتھی اسپتال‘ جو متھرا، اتر پردیش میں قائم ہے۔ یہ اسپتال وائلڈ لائف ایس او ایس (Wildlife SOS) نامی تنظیم کے تحت کام کرتا ہے، جہاں زخمی، بیمار یا تشدد کا شکار ہاتھیوں کا جدید...
    جنوبی افریقا کے ایک معروف نجی گیم ریزرو کے مالک ایف سی کونریڈی ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ ایف سی کونریڈی مغربی کیپ کے علاقے موسل بے میں واقع لگژری گونڈوانا پرائیویٹ گیم ریزرو کے مالک تھے۔ وہ ریزرو میں ایک معمول کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک ایک نر ہاتھی نے ان پر حملہ کر دیا۔ ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن بدقسمتی سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اسپتال میں موجود ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ واقعے کے بعد حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لوساکا (انٹرنیشنل ڈیسک) زامبیا کے معروف ساؤتھ لوانگوا نیشنل پارک میں مادہ ہاتھی کے حملے میں 2غیر ملکی سیاح خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہتھنی کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں برطانوی خاتون 68 سالہ ایسٹن ٹیلر اور نیوزی لینڈ کی 67 سالہ ایلیسن ٹیلر شامل ہیں۔ پولیس چیف رابرٹسن مویمبا کے مطابق دونوں خواتین ایک سیاحتی گروپ کے ساتھ پارک میں پیدل سیر کر رہی تھیں جب ہاتھی ان کو پیچھے سے آکر کچل دیا۔ قریب ہی موجود گائیڈز نے فائرنگ کر کے اسے روکنے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہے۔
    بھارتی ریاست احمد آباد میں مذہبی تقریب رتھ یاترا کے دوران ایک ہاتھی اچانک بے پرجوش ہوکر بے قابو ہوگیا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ہاتھی کو انجکشن لگا کر قابو میں کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق احمد آباد میں ہونے والی مذہبی تقریب اس وقت شدید بدنظمی کا شکار ہو گئی جب جلوس میں شامل 18 ہاتھیوں میں سے 3 ہاتھی بدک ہو گئے، روایتی انداز میں نکالے گئے اس جلوس میں شامل دیوہیکل ہاتھیوں کی اچانک بپھری ہوئی حرکتوں سے وہاں موجود لوگ اور راہگیروں خوف زدہ ہوگئے. ملک بھر سے سینکڑوں عقیدت مند تہوار میں شرکت کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز...
    بھارتی ریاست احمد آباد میں مذہبی تقریب رتھ یاترا کے دوران ایک ہاتھی اچانک بے پرجوش ہوکر بے قابو ہوگیا، جس سے لوگوں میں خوف ہو ہراس پھیل گیا، تاہم ہاتھی کو انجیکش لگا کر قابو میں کرلیا گیا ہے۔ جمعے کی صبح  احمد آباد کے علاقے دسائی نی پول کے قریب 18 ہاتھیوں کی ریلی میں شامل واحد نر ہاتھی اچانک بے قابو ہوگیا، جس سے موجودہ شہریوں اور ناظرین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ: دیوہیکل ہاتھی کا سپر اسٹور پر دھاوا، کیک انڈے کھا کر چلتا بنا کاملا نیہرو چڑیا گھر کے سپرنٹنڈنٹ آر کے ساہو نے بتایا کہ ایک نر ہاتھی اچانک پرجوش اور بے چین ہوگیا اور مقررہ راستے سے ہٹ...
    ملائیشیا میں ہاتھی کا بچہ اپنی ماں کے ساتھ سڑک عبور کرنے کی کوشش کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گیا جب کہ  حادٖثے کے بعد سامنے آنے والی المناک ویڈیو نے لوگوں کے دل موم کردیے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش  ویڈیو کو سڑک پر گزرتی ہوئی ایک گاڑی سے ریکارڈ کیا گیا، اس میں دکھایا گیا کہ ہلاک ہاتھی کی ماں نے اپنا سر گاڑی پر ٹکا رکھا ہے جیسا کہ وہ اپنے بے حرکت بچے کو گاڑی کے نیچے سے نکالنے کے لیے زور لگا رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ ایسٹ ویسٹ ہائی وے پر رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، ہاتھی کو ٹکر مارنے والا ٹرک مرغیوں کی نقل و حمل کے لیے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معدوم ہونے والے خوفناک بھیڑیوں (Dire Wolfs) کو دوبارہ زندہ کرنے کے کامیاب منصوبے کے بعد، اب سائنس دان پراعتماد ہیں کہ طویل عرصہ قبل معدوم ہوجانے والے قدیم دور کے برفانی ہاتھی (وولی میمتھ) کو دوبارہ انسانوں کے درمیان لایا جا سکتا ہے۔ وولی میممتھ زمانہ قدیم کے وہ برفانی ہاتھی تھے جن کے جسم پر لمبے لمبے بال ہوتے تھے، جب کی آخری نسل بھی آج سے 4 ہزار سال قبل معدوم ہو گئی تھی۔ ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے برفانی ہاتھی کو واپس لانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے ، یہ ایک معدوم ہونے والی ہاتھی کی ایک نسل تھی جن کا کبھی زمین پر غلبہ ہوا کرتا تھا۔...
    امریکی سائنسدانوں نے چوہے میں جینیاتی تبدیلیاں لا کر اونی چوہا پیدا کیا ہے تاہم سائنسدان اب اونی ہاتھی پیدا کرنے کی تگ و دو میں ہیں ۔ کولوسل بائیو سائنس کے مطابق تحقیق کاروں نے میمتھ جیسی خصوصیات والے چوہے پیدا کیے ہیں، جن کے جسم پر گنے اون نما بال ہیں، یہ تحقیق مستقبل میں اون نما ہاتھی پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی جو آکٹک پرمافراست کو پگھلنے سے روکنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جاسوس کتوں کے بعد اب ایجنٹ چوہے بھی سراغ رسانی کرنے کے لیے تیار تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ  تحقیقی کا مقصد میمتھ جیسی مخلوقات کے ریوڑ پیدا کرنا ہے، جو  گھاس کے میدانوں کو پھلنے پھولنے اور پگھلنے والے...
    بھارت میں بپھرے ہوئے جنگلی ہاتھی کے حملے میں جرمن سیاح ہلاک ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 77 سالہ جرمن شہری موٹرسائیکل پر تامل ناڈو کی ریاست میں ٹائیگر ویلی سے گزر رہا تھا جہاں ہاتھی نے اس پر حملہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں ہاتھی سے دوستی کی کوشش خاتون کو مہنگی پڑ گئی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بپھر ہوئے ہاتھی نے سیاح پر حملہ کرتے ہوئے اسے درختوں میں پھینک دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں سے گزرنے والے دیگر افراد نے ہاتھی کو دیکھتے ہوئے اس طرف جانے سے گریز کیا، تاہم جرمن سیاح ہدایت کو نظر انداز کیا اور آگے بڑھ گئے۔ پولیس کے مطابق ہاتھی کے حملے کے بعد جرمن سیاح...
    راجا پورس اور سکندر اعظم کے کرداروں کو دیومالائی مقام حاصل ہے۔دونوں کے درمیان لڑی جانے والی لڑائی کے بارے میں بھی تاریخ میں کئی طرح کی کہانیاں درج ہیں۔مختلف مورخین میں کئی طرح کا اختلاف ہے یہاں تک کہ اس جنگ کے نتیجے پر بھی اختلاف پایا جاتاہے لیکن راجا پورس کے ہاتھیوں والے واقعہ پر سب کا اتفاق ہے۔کہتے ہیں کہ جب کامیابیاں ہاتھ آنا شروع ہوجائیں تو انسان خاموش نہیں بیٹھتا ۔وہ مزید کامیابیوں کا پیچھا کرنے لگتا ہے۔کچھ ایسا ہی حال سکندراعظم کا تھا۔سکندرنے یونان کے قریب کے علاقے فتح کرلیے تو اس پرپوری دنیا فتح کرنے کی دھن نے سواری شروع کردی۔سکندرکا حوصلہ بڑھنے اور پوری دنیا کو فتح کرنے کی لگن کے پیچھے ایک...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران ہاتھی نے ایک شخص پر حملہ کر کے اسے ہوا میں اچھال دیا جس سے تہوار میں موجود ہجوم خوفزدہ ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شخص شدید زخمی ہوگیاجبکہ بھگدڑ میں 23 دیگر زخمی ہوگئے۔ واقعہ اترپردیش کے ثقافتی دارالحکومت کے مندرکے باہر پیش آیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں ایک ہندو مذہبی اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے 6افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔ گزشتہ برس جولائی میں شمالی ریاست اتر پردیش میں ایک ہندو تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 121 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
۱