2025-09-21@11:13:51 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«یونیورسٹی روڈ کی»:

    کراچی: یونیورسٹی روڈ کی بدترین زبوں حالی پر جماعت اسلامی اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی جانب سے کئی برس سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ کی عدم تکمیل کیخلاف ایکشن کمیٹی قائم کرنے کے اعلان پر سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا۔ حکومت سندھ کے ترجمان مصطفیٰ بلوچ نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی اور عوامی سہولیات کے لئے صوبائی حکومت بڑے منصوبوں پر دن رات کام کر رہی ہے۔  مصطفیٰ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ بین الاقوامی معیار کے تحت بنایا جا رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور مختلف یوٹیلٹی سروسز کی منتقلی درکار...
    کراچی: جماعت اسلامی نے یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کی جدوجہد کیلئے ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔ ایکشن کمیٹی کا یونیورسٹی روڈ پر کیمپس آفس اور ادارہ نور حق میں دفتر قائم کیا جائے گا جس کے ذریعہ سندھ حکومت پر منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے دباؤ ڈالا جائے گا۔  امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن دی جائے، ہنگامی بنیادوں پر یونیورسٹی روڈ منصوبہ تعمیر کیا جائے۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ کاروباری طبقے کا جو اس تاخیر سے نقصان ہوا اس کا بھی تخمینہ لگائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ کے بنیادی ڈھانچے کو فوری تعمیر کیا جائے، روڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے ہی یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو ئی ہے پانی مسلسل جمع ہونے سے یونیورسٹی روڈ سے متصل...
    کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے ہی یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔ اردو سائنس کالج کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے https://cdn.jwplayer.com/players/az6KrgWS-jBGrqoj9.html پانی مسلسل جمع ہونے سے یونیورسٹی روڈ سے متصل نشیبی علاقوں میں بھی پانی...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کے علاقے حیدر روڈ پر ڈمپر  کی موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ماں بیٹا جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی مال روڈ پر انڈر پاسز کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ ٹریفک کو حیدر روڈ سمیت دیگر متبادل راستوں پر سے گزارا جارہا ہے، اسی طرح حیدر روڈ پر تیز رفتار ڈمپر اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اپنے سامنے جاتے ہوئے  رکشے اور موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا، حادثے کے نتیجے میں رکشے کا عقبی حصہ  ڈمپر کے نیچے آکر کچلا گیا جبکہ موٹر سائیکل دور جاگرا۔ کینٹ پولیس کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار ماں  اور بیٹا...
    — فائل فوٹو کراچی میں شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب ٹینکر اور 2 گاڑیوں کی ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے تاہم زخمی ایک شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ٹریفک پولیس کا اہلکار تنویر بھی شامل ہے، زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے، حالت خطرے سے باہر ہے۔
    مفی منیب الرحمٰن—فائل فوٹو اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے کراچی میں مارچ کیا گیا۔مفتی منیب الرحمٰن کی قیادت میں مارچ نمائش سے تبت سینٹر پہنچا۔ ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ اس دوران عام پبلک کو جمشید روڈ، تین ہٹی سے نمائش جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو گرومندر سے سولجر بازار، جمشید روڈ سے جیل چورنگی کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو شارع قائدین، سوسائٹی چورنگی سے نمائش جانے کی اجازت نہیں تھی، شہریوں کو سوسائٹی چورنگی سے کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کرنے کا کہا گیاٹریفک پولیس کے مطابق ریلی کے دوران سوسائٹی چورنگی سے آنے والے ٹریفک کو پیپلز...
    پی ایل ایل کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے باعت اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر ٹریفک معطل رہے گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی  آمد و رفت کے باعث مورخہ 08 اپریل  کو شام 4 بجکر 30 منٹ سے 5 بجکر 30 منٹ تک ایکسپریس ہائی وے، فیض آباد، کلب روڈ ، مری روڈ، فیصل ایونیو، نائینتھ ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا اور ٹریفک  سست روی کا شکار ہو گی، شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا...
    — فائل فوٹو پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر واقع کپڑوں کی دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔ لکی مروت: پولیس وین کے قریب دھماکا، 2 اہلکار زخمیلکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
    سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مقامی کمیونٹی کی سہولت کے پیش نظر مری روڈ پر چاندنی چوک میں ایک جدید ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ اور قانونی ڈرائیونگ کے اصول سکھانا ہے جہاں عوام کو بہتر سفری سہولیات اور روڈ سیفٹی کی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس اب دنیا بھر میں کارآمد ہوگا  نئے ڈرائیونگ اسکول میں پیشہ ور انسٹرکٹرز کے ذریعے عملی تربیت دی جائے گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں پر مکمل عبور حاصل ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو آسان بنایا جارہا ہے تاکہ شہری بغیر کسی اضافی دقت...
    کراچی: کراچی میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبے پر کام کے دوران یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی۔حسن اسکوائر سے جیل چورنگی کے درمیان لائن ٹوٹنے سے پانی سڑک پر آگیا جبکہ متعدد واٹر ٹینکرز بھی پانی بھرنے کی وجہ سے روڈ پر دھنس گئے۔ سڑک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ واٹر اینڈ سیوریج...
    کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) منصوبے کے لیے یونیورسٹی روڈ پر شہریوں کے آمد ورفت اور سڑک عبور کرنے کے لیے بنائے گئے کروڑوں روپے مالیت کے 4 (پیڈسٹیرین برج) بالائی گزر گاہ کو ختم کردیا گیا، علاقہ مکینوں اور طلباءکو سڑک عبور (کراس) کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) منصوبے کے درمیان آنے والے 4 (پیڈسٹیرین برج) بالائی گزر گاہوں کو شہریوں کے آمد ورفت اور سڑک عبور کرنے کے لیے مکمل طور پرختم کردیا گیا ہے، یونیورسٹی روڈ پر محکمہ موسمیات ،کراچی یونیورسٹی سلور جوبلی گیٹ،وفاقی اردو یونیورسٹی سائنس کیمپس اور ایکسپو سینٹر حسن اسکوئر...
    کراچی: یونیورسٹی روڈ سمامہ پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔  پولیس کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے یونیورسٹی روڈ سمامہ پُل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش عباسی شہید سپتال منتقل کی گئی ۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن سب انسپکٹر محمد نواز نے بتایا کہ  مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔ مقتول کی موٹرسائیکل نئی ہے جس پر لگے اسٹیکر سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ 25 جنوری 2025 کو خریدی گئی تھی  اور اس کی تاحال رجسٹریشن بھی نہیں ہوئی تھی۔ مقتول  کی شناخت کا عمل جاری...
    چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
    کراچی(نیوز ڈیسک)سیفی برھانی کار ریلی 22 دسمبر 2024 کو کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس ریلی کا انعقاد داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے یونیفارم میں ملبوس رضاکار فورس، برھانی گارڈز پاکستان نے کیا۔ یہ اس کا 12واں ایڈیشن تھا، جبکہ اس کا پہلا ایونٹ سال 2000 میں منعقد ہوا تھا۔ برھانی گارڈز پاکستان، جو پہلے برہانی ایمبولینس کور کے نام سے جانی جاتی تھی، برھانی گارڈز انٹرنیشنل کی ایک بین الاقوامی ذیلی تنظیم ہے، جو کمیونٹی اجتماعات اور قومی اہمیت کے واقعات میں سیکیورٹی اور انتظامی خدمات فراہم کرتی ہے۔ کراچی میں اس کی 18 ڈویژنز ہیں، جن میں 1500 سے زائد فعال رضاکار شامل ہیں۔ سیفی برہانی کار ریلی 2024 کا انعقاد ڈویژن ۴ نے کیا، جو شبیر آباد، کراچی میں...
۱