شہباز شریف کا 400 ارب کا ہدف گیپ ختم کرنے پر انعام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے 400 ارب کے محصولات ہدف گیپ کو ختم کرنے پر انعام کا اعلان کردیا۔
کراچی پورٹ پر فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے اعلان کیا کہ محصولات اور ہدف کے درمیان 400 ارب روپے کا گیپ ہے، گیپ ختم کرنے پر انعام دیا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وعدہ ہے ہر پاکستانی کو معیاری تعلیم اور صحت سہولت دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس سلیبس کاروبار اور سرمایہ کاری کو چلنے نہیں دے رہے مگر آئی ایم ایف سے کیے وعدے نبھانے ہوں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر اور کراچی پورٹ کے افسران کی خدمات قابل ستائش ہیں، کسٹم میں جدید نظام متعارف کرانا ایک بڑی کامیابی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جدید خودکار نظام میں انسانی مداخلت کم سے کم ہوگی، جدید نظام کے تحت کلیئرنگ کا عمل 107 گھنٹے سے کم ہوکر 19 گھنٹے پر آگیا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ فیس لیس سسٹم سے 88 فیصد درآمد کنندگان مطمئن ہیں، حکومت سنبھالتے ہی ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات سے بہتری سامنے آرہی ہے، جی ڈی پی کے تناسب سے محصولات کی شرح 10 اعشاریہ 8 فیصد ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کو کیش ایوارڈز دیے جائیں گے، حکومتی اقدامات سے برآمدات میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کےلیے مل کر کام کرنا ہے، ترسیلات زر میں 24 اور آئی ٹی برآمدات میں 34 فیصد اضافہ ہوا، معیشت کی بہتری ایک بڑا چیلنج ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پیداواری لاگت کم کرنے کےلیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنی ہے، بجلی چوری اور لائن لاسز کی وجہ سے گردشی قرض 2500 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام ڈسکوز باہمی مشاورت سے صوبوں کے حوالے کرنے کےلیے تیار ہیں، سرمایہ کاری بڑھانے کےلیے ٹیکس نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں دہائیوں تک پاکستان کو لوٹا گیا، اس پر اب رونا دھونا بےسود ہے، میں نے کہا تھا کہ اس ٹیکس سلیب سے سرمایہ کاری نہیں آسکتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر ہم 400 ارب روپے وصول نہیں کریں گے تو ہمیں مسئلہ ہوگا، جو پیسا لوٹا جاچکا ہے اس میں سے 400 ارب روپے لینا بڑی بات نہیں، میں نے یہ پیسا لینے کا ٹارگٹ دیا ہے، انشاء اللہ ہمارا ہدف مکمل ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا، ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے، شہباز شریف
نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعات میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں 4 جدید رافیل طیارے شامل تھے۔ وزیراعظم کے مطابق 10 مئی کو پاکستان نے بھارت کے عسکری غرور کو خاک میں ملا دیا اور پاک فوج نے دشمن کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا ہے، دشمن کو ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔ نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 اور 10 مئی کے بعد پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن ملک ایک بوند پانی بھی ہم سے نہیں چھین سکتا اور اگر ایسی کوئی کوشش کی گئی تو اُسے ایسا سبق سکھایا جائے گا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام کی جدو جہد میں لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں اور اقلیتی برادری نے بھی اس تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے قائد اعظم کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کے دھارے کو بدلنے والے لوگ کم ہی ہوتے ہیں۔
شہباز شریف نے بتایا کہ حالیہ واقعات میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں 4 جدید رافیل طیارے شامل تھے۔ وزیراعظم کے مطابق 10 مئی کو پاکستان نے بھارت کے عسکری غرور کو خاک میں ملا دیا اور پاک فوج نے دشمن کو عبرتناک انجام سے دوچار کیا۔