بانی پی ٹی آئی نے آج تحریری مطالبات دینے کی اجازت دی، حامد رضا
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2025 GMT
حامد رضا : فوٹو فائل
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آج تحریری مطالبات دینے کی اجازت دی، بانی پی ٹی آئی کا آج پیغام نہ ملتا تو کمیٹی خود ہی مشاورت کرکے مذاکرات ختم کر دیتی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہونی ہے اس میں فیصلہ کریں گے، حکومت چاہتی ہے تو رابطہ کرلے اسپیکر ایاز صادق سے، ہمارا رابطہ حکومت کے ساتھ نہیں اسپیکر ایاز صادق کے ساتھ ہے۔
حامد رضا نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا طاقتور حلقوں کو آن بورڈ کرکے ہی مذاکرات ہورہے ہیں، بگنگ ڈیوائس لگا کر سننے والے لوگ شاید نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی سے یہ ملاقات ہو، ہم صاف بات کر رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی اور تمام اسیر قانونی جنگ لڑ کر ہی باہر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات ناکام بھی ہوتے ہیں تو بھی بانی پی ٹی آئی کو باہر آتا دیکھ رہا ہوں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حامد رضا
پڑھیں:
وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی رہا ہو کر اپنی قوم کے درمیان ہوں گے، عمر ایوب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانیٔ پی ٹی آئی رہا ہو کر اپنی قوم کے درمیان ہوں گے۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عیدِ سعید ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے، کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک ایثار اور قربانی کا جذبہ اس میں نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہمیں سیاسی قید میں ناحق قید رہنماؤں اور کارکنان کو یاد رکھنا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعاگو ہوں۔
ڈیوڈ بیکھم کا نام سرکاری اعزاز کی لسٹ میں شامل ، لیکن وہ ایک غلطی جس کی وجہ سے ان کا نام نکالا جاسکتا ہے
مزید :