سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو دہشتگردوں کی طرح ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، انہیں ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی جاتی۔

پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہیں کروائی جا سکتی تو مطالبات پر عمل درآمد کیسے یقینی بنایا جائے گا؟ مذاکرات کے اگلے دور سے پہلے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی رسائی اپنے قائدین تک ہے ہماری رسائی بانی تک ختم کی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ہماری پہلی ملاقات جامع نہیں تھی، ہم کھلے ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے بات چیت چاہتے تھے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور کہاکہ مطالبات لکھ کر دے دیں، مذاکرات کی تیسری نشست میں مطالبات لکھ کر دیے جائیں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ تیسری نشست میں جوڈیشل کمیشن قائم کرنا چاہیے، جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مذاکرات آگے چلانا مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سنگجانی کا جلسہ ملتوی کروانا ہو تو صبح 7 بجے جیل جانے دیتے ہیں، بانی سے ملاقات نہیں کروائی جاسکتی تو مطالبات پر عمل درآمد کیسے یقینی بنایا جائے گا؟

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے، مذاکرات کی تیسری نشست سے پہلے یہ ملاقات انتہائی ضروری ہے، ہماری مذاکراتی کمیٹی مکمل با اختیار ہے، ہم انصاف چاہتے ہیں، حکومت کو انصاف دینا پڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ علم نہیں کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کوئی نہیں گیا، ایسا ممکن نہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہو اور کوئی نہ جائے، بانی سے ملاقات میں حکومت کی جانب سے مشکلات پیش آتی ہیں۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان علی امین پل کا کردار ادا کر رہے ہیں؟، جس کے جواب میں شیخ وقاص نے کہا کہ نہیں اس طرح کی کوئی بات نہیں ہے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کے دن کوئی ملنے نہیں آیا

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات کیلئے نہ پہنچ سکا۔

شیخ وقاص اکرم سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ حکومت کا سیم پیج کب پھٹنے والا ہے؟، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا پیج ہی نہیں پوری کتاب غائب ہوجائے گی۔

 پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں سہولتوں سے متعلق جھوٹ بولا جا رہا ہے، ان کو نیند نہیں آرہی کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ہمارے ساتھ کیا ہوگا، جیل میں قید پی ٹی آئی کارکن سورج نہیں دیکھ پاتے، 15 افراد کی گنجائش والی قیدی وین میں 50 افراد کو لایا جاتا ہے، جیل میں قید پی ٹی آئی کارکنوں کو ٹھیک کھانا نہیں دیا جا رہا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے، پنجاب میں نہایت نالائق حکومت ہے، جو آپ نے کیا ہے تو کھل کر بات کریں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات شیخ وقاص اکرم نے انہوں نے جیل میں

پڑھیں:

سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات

لاہور (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی سیکرٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی 27ویں ترمیم پر ریسپانس دینگے، بیرسٹر گوہر
  • بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں، سلمان اکرم راجا
  • عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی 27ویں ترمیم پر ریسپانس دیں گے، بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، وکیل کو ملاقات کی اجازت مل گئی
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا جیل حکام کو عمران خان سے وکیل کی فوری ملاقات کرانے کا حکم
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان سے سلمان اکرم راجا کی آج ہی ملاقات کرانے کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان اکرم راجہ کی بانی سے آج ہی ملاقات کرانے کا حکم
  • غزہ میں فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کریگی، فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
  • شیخ وقاص اکرم نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر طنز کے تیر چلا دیے