بھارتی شہری 7رو ز میں گنجے ہوگئے ، عجیب بیماری کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک پراسرار بیماری نے ڈیرے ڈال دیے ہیں جس سے شہری خوف زدہ ہوگئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع بلدھانا کے 3 گاؤں بورگاؤ، کلود اور ہنگنا میں ایک انجانی وبا پھوٹ پڑی۔ اس پراسرار بیماری کے شکار شہریوں کے بال تیزی سے گرنے لگتے ہیں اور وہ صرف 7 روز کے اندر مکمل گنجے ہونے لگے۔ اب تک مکمل گنجے ہونے کے 50 سے زاید کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ بغیر کسی وجہ کے مسلسل بال گرنے کی شکایت کرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ اس پراسرار بیماری کے بارے میں جاننے کیلیے طبی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ متاثرہ لوگوں کے خون، جلد اور بال کے نمونے جمع کیے گئے ہیں۔ فی الحال بیماری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایسا پانی کی آلودگی یا کسی الرجی کے باعث ہوسکتا ہے۔ حتمی طور پر وجہ ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنے کے بعد ہی کی جاسکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملائیشیا: طوفان کے باعث تودے گرنے سے 13 افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا میں طوفان کے باعث تودے گرنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا کی ریاست صباح میں طوفان کے بعد قیامت خیز لینڈ سلائڈنگ میں 7 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ طوفان اور بارشوں نے گزشتہ 30 سالہ تاریخ کی شدید ترین تباہی مچائی ہے۔ ملائیشین حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں تودے گرنے کے 30 واقعات ریکارڈ ہوئے جن سے متعدد سڑکیں مختلف مقامات سے ٹوٹ گئی ہیں۔اس سے قبل ریاست صباح میں 1996ء میں سیلاب سے 200 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ درجنوں عماتیں سیلاب میں تباہ ہوگئی تھیں۔